اشرفی عربی مدرسہ و دارالعلوم میں جلسہ عید میلاد النبی کا انعقاد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ناندورہ کے اشرفی عربی مدرسہ و دارالعلوم میں بہ روز اتوار 24ستمبر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ایک پر وقار جلسہ کا انعقاد مزہبی رہنماوں کی قیادت میں عمل میں آیا جس میں مقامی موتی مسجد کے خطیب و امام اویس رضوی صاحب،رضا مسجد کے خطیب وامام حافظ عبدالحفیظ صاحب، چھوٹی مسجد کے خطیب و امام عابد رضا صاحب، ادارہ کے صدر حاجی مزمل علی خان، سیکرٹری ایڈوکیٹ سلیم الدین، اظہر علی خان، عطاء اللہ خان بی جے پی اقلیتی لیڈر، جمیل خان پرنسپل حسین دلوائی اردو ہائی اسکول، عاقب خان، خلیل ٹھیکیدار، محمد حنیف، سید شکیل، شیخ فیاض، ببو خان شمشیر خان صدر سیرت کمیٹی موجود تھے، اس موقع پر بچوں نے ہدیہ نعت مبارکہ و تقاریر پیش کئے۔ تو علماء کرام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق سیر حاصل معلومات فراہم کرتے ہوئے عملی زندگی میں سیرت طیبہ پر چلنے کی تلقین فرمائی نیز عالمی امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔آخر میں طلباء کی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دیکر حوصلہ افزائی کی گئی والدین کی کثیر تعداد موجودگی تھی جن میں خواتین کی موجودگی بھی قابلِ ذکر رہی نظامت آصف سر نے کی، شکریہ شمشاد پروین نے ادا کیا۔کامیابی کے لئے عظیم سر، شاہین قمر، وقار احمد نے محنت کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں