الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی کے لئے دعائیہ نشست کا انعقاد
ممبئی 08؍ستمبر
الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء کے معمر اور قدیم رکن ،جماعت کےاہم ستون تھے۔اور جماعت کے پلیٹ فارم سےملک کی ملت کے لئے انجام دی گئی مختلف النوع خدمات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا قاری محمد یونس چودھری صدر جمعیۃ علماء مالونی ،ممبئی نے نور جامع مسجد ،50؍مالونی میں دعائیہ مجلس میں کیا ۔
الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء کے معمر اور قدیم رکن ،جماعت کےاہم ستون تھے۔اور جماعت کے پلیٹ فارم سےملک کی ملت کے لئے انجام دی گئی مختلف النوع خدمات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا قاری محمد یونس چودھری صدر جمعیۃ علماء مالونی ،ممبئی نے نور جامع مسجد ،50؍مالونی میں دعائیہ مجلس میں کیا ۔
قاری محمد یونس نے گلزار اعظمی کی ہمہ جہت و ہمہ گیر خدمات بالخصوص ملک بھر میں بے قصور مقیدنوجوانوں کے مقدمات کی بے لوث پیروی،اور شری کرشنا کمیشن میں آپ کی نمائندگی وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جیسی شخصیت دور دور تک نظر نہیں آتی ہے ۔
اخیر میں الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ اور مولانا نذیر الاسلام مظاہری کی والدہ مرحومہ کے لئےایصال ثواب کیا گیا ۔
اس مجلس میں مولانا الحاج قاری محمد یونس چودھری( صدر جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ وامام وخطیب نور جامع مسجد پچاس نمبر مالونی) مولانا محمد ظہیر قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) قاری محمد اکرام اللہ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) مولانا محمد وسیم قاسمی( نائب صدر جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) مولانا نذیر الاسلام مظاہری( خازن جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) مولانا مفتی أنصار قاسمی( مہتمم جامعہ عربیہ منہاج السنہ مالونی ملاڈ) مولانا نوشاد صدیقی ( نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون) مولانا محمد عارف قاسمی( امام وخطیب مھاڈا جامع مسجد مالونی) مولانا مفتی انظار قاسمی( امام وخطیب مدینہ العلوم اعظمی نگر مالونی) مولانا محمد خورشید قاسمی( امام وخطیب عثمانیہ مسجد امبوز واری مالونی) مولانا محمد نورالدین قاسمی( رکن عاملہ جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) مولانا محمد نسیم ندوی( مہتمم دارالعلوم رشیدیہ چار کوپ کاندیولی ویسٹ)مولانا محمد مقصود ندوی( رکن عاملہ جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ ) مولانا محمد ذاکر اشاعتی( امام وخطیب دیوان سینٹر جوگیشوری ویسٹ ) عبد المنان( ٹرسٹی نور جامع مسجد پچاس نمبر مالونی) گولی چاچا (ٹرسٹی نور جامع مسجد پچاس نمبر مالونی) عمر پٹیل( ٹرسٹی نور جامع مسجد پچاس نمبر مالونی )توفیق بھائی( ٹرسٹی نور جامع مسجد پچاس نمبر مالونی) حافظ ضیاء اللہ چودھری( رکن عاملہ جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) مولانا محمد نور الہدیٰ قاسمی ( رکن عاملہ جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) مولانا قاری محفوظ( نائب صدر جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ) شمشاد بھائی( رکن عاملہ جمعیۃ علماء مالونی ملاڈ )ودیگر ذمہ دار احباب وغیرہ نے شرکت کی اور مرحومین کے لئے دعا فرمائی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں