شہر کانگریس کا اعجاز بیگ کی سرپرستی میں کارپوریشن گیٹ پر مرن برت
مطالبات منوا کر ہی دم لے گے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں (اعجاز بیگ)
✍🏻 (مزمل شیخ مالیگاؤں میڈیا انچارج)
مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے جیالے ورکروں میں سے 7 افراد 6 مطالبات لیکر کارپوریشن گیٹ پر مرن برت کرنے کیلئے بیٹھ گئے ہیں جن میں کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز بیگ صاحب. نہال فائبر. عبدالحفیظ لینسیاء. طیب خان موسی خان. مزمل جمن. علیم خان سلیم خان. مختار اشرفی امن پان والے شامل ہے ان افراد نے طئے کر لیا ہے کہ اس شہر کی عوام کے حقوق دلانے کے لئے ہم پیچھے نہیں ہٹے گے اور مرن برت اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات مان نہیں لئے جائے گے. کانگریس پارٹی کے ان مطالبات میں نمبر (1) نئی اکارنی گھر پٹی کی نوٹس واپس لو. نمبر (2) ریٹائرڈ ٹیچر حضرات کی رکی ہوئی پینشن جلد از جلد دی جائے. نمبر (3) شہر بھر کی پبلک سنڈاس رپیئر کی جائے. نمبر (4) جن علاقوں میں پانی کی پائپ لائن نہیں ہے اس علاقے میں نئی پائپ لائن ڈالی جائے. نمبر (5) شہر بھر کی مین گٹروں اور نالوں کی بہترین طریقے سے صفائی کی جائے. نمبر (6) باہر کے علاقوں سے پلاسٹک گھان کچرا وغیرہ شہر میں لایا جاتا ہے وہ بند ہونا چاہئے. ان 6 مطالبات کو لیکر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ کی سرپرستی میں ان افراد نے دھرنا دیا ہے اس دھرنے کی جیسے جیسے معلومات عوام کو مل رہی ہے وہ افراد اس دھرنے میں پہنچ کر اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں. اس دھرنے میں ان 7 افراد کے علاوہ شہر کانگریس پارٹی کے ذمہ داران میں زین العابدین پٹھان. عبدالغفار شیخ. حاجی جمیل کرانتی. قیوم بھایا. عمران انجینئر. احتسام بیکری والا. عبدالرحمن سپنا. فرید حاجی. مجید بھائی پھلکے والے. ایڈوکیٹ آصف پرویز. صاحب کے علاوہ بہت سے کانگریس پارٹی کے چاہنے والے اس دھرنے میں پہنچ کر مرن برت پر بیٹھے افراد کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں