چلئے منماڑ چلئے! پاور لوم مزدوروں، باندھ کام مزدوروں کا ریاستی اجلاس !
وامن مشرام کی صدارت میں غیر منظم مزدوروں کے پروگرام کے لئے راشٹریہ مسلم مورچہ کی اپیل!
مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے ملک بھر میں اور ریاستِ مہاراشٹر میں غیر منظم مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک قانون بنایا ہے۔ ایسے مزدور جو بڑی کمپنیوں اور بڑے کارخانوں میں کام کرنے کی بجائے چھوٹے چھوٹے یونٹ اور چھوٹے کارخانوں میں کام کرتے ہیں، یا پرائیویٹ طرز پر مزدوری کرتے ہیں، جن میں باندھ کام مزدور مستری گونڈی، پینٹر، بنکر، پاور لوم مزدور، گھر کام کرنے والی خواتین، کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور اس طرز کے کل 340/ طرح کے کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور اُن کو مالک سے کوئی سروکار نہ رکھتے ہوئے ڈائریکٹ سرکار کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے، تعلیم میں اسکالر شپ، علاج میں مدد، انشورنس، سستا اناج اور دِیگر سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس درجہ میں آنے والے مزوروں کو یہ سہولیات کس طرح مل سکتی ہیں؟ کیا دشواریاں ہیں؟ ان دشواریوں کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے؟ ان تمام عنوانات کے ساتھ مورخہ 5/ اگست 2023 بروز سنیچر کو صبح 11/ بچے سے شام 6/ بجے تک منماڑ شہر میں ناندگاؤں روڈ پر واقع سونو وال لانس میں ریاستی سطح کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کی صدارت بامسیف کے قومی صدر وامن ميشرام صاحب کرینگے۔ جبکہ افتتاح ناسک ڈویژن کے کامگار ڈپٹی کمشنر شری وی۔ این۔ ماڑی صاحب کرینگے۔ پروگرام میں کئی جگہوں کے لیبر کمشنر رہنمائی کے لئے موجود رہیں گے۔ ساتھ ہی راشٹریہ مسلم مورچہ، بہوجن کرانتی مورچہ اور دیگر تنظیموں کے ریاستی سطح کے عہدیداران بھی موجود رہیں گے۔ مالیگاؤں میں راشٹریہ مسلم مورچہ کے ریاستی صدر حفظ الرحمن ازہری، ریاستی نائب صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، ریاستی ترجمان الحاج اطہر حسین اشرفی، شمالی مہاراشٹر کے صدر صوفی انیس احمد قادری، شمالی مہاراشٹر کے سیکریٹری جاوید انور، مالیگاؤں کے شہری صدر شیخ اکبر سیٹھ اشرفی، نائب صدر محمد عارف نوری، جنرل سیکریٹری حفظ الرحمن وفا، سیکریٹری محمد صابر سیلز مین (نواسہ ازہری), ترجمان مولانا عبدالرشید مجددی، خواتین ونگ کی صدر محترمہ مہرالنساء اشفاق احمد صاحب، ان تمام لوگوں نے شہر کے غیر منظم مزدوروں خاص طور سے پاور لوم صنعت میں مختلف قسم کے کام کرنے والے مزدوروں، باندھ کام مزدور اور دیگر مزدوری کرنے والے افراد سے گزارش کی ہے کہ 5/ اگست بروز سنیچر کو منماڑ شہر میں ہونے والے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکتِ کریں۔ رابطہ کے لئے مالیگاؤں کے صدر اکبر سیٹھ اشرفی صاحب کے موبائل نمبر 9881645822 یا نائب صدر محمد عارف نوری صاحب کے موبائل نمبر 8087727354 یا 8208152800 اس نمبر پر رابطہ کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں