پٹنہ لٹریری فیسٹول میں اردو کے سچے خادم اور بزم صدف انٹر نیشنل دوحہ قطر کے بانی چیئرمین شہاب الدین احمد کو ایوارڈ
نئی دہلی، 12 اگست : انداز بیاں، ایونٹ دبئی اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول ( پی ایل ایف) میں جہار متعدد شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے وہیں اردو کے بچے خادم اور بزم صدف انٹر نیشنل دوحہ قطر کے بانی چیر مین شہاب الدین احمد کو کبھی ملک و بیرون ملک اردو کو فروغ دینے اور اردو کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ روز نامہ قومی تنظیم پٹنہ کے تعاون سے پٹنہ میں 13 اگست کو پٹنہ لٹریری فیسٹول میں ہونے والے عظیم الشان مشاعرہ اور کوئی سملین میں ممتاز اور مقتدر شخصیات کے ہاتھوں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ مسٹر شہاب الدین بالواسطہ اردو سے منسلک نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ملک و بیرون ملک اردو کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تنظیم بزم صدف انٹر نیشنل کے بینر تلے ملک در جنوں قومی و بین الا قوامی پروگرام ہو چکے ہیں۔ اس تنظیم درجنوں ممالک کے ادباء ، شاعر ، شاعرات اور اردو سے محبت کرنے والے افراد منسلک ہیں۔ اس کی کو ششوں سے بیرون ملک اردو کا فروغ ہو اسے اور اس کا دائرہ بڑھا ہے۔
انہوں نے بہار سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اردو کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اس کے لئے ادیبوں شاعروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان کی تنظیم بزم صدف انٹر نیشنل دوحہ قطر ہر سال دنیا کے ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ ان کے انتخاب کا طریقہ بہت زبر دست ہوتا ہے جس میں جیوری ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔
سماجی ، ادبی و ثقافتی ، صحافتی اور فلاحی کاموں میں اپنی بہترین و نمایاں کار کردگی کی بنیاد پر دئے جانے والا یہ ایوارڈ بزم صدف انٹر نیشنل کی ادبی اور اردو خدمات کا اعتراف ہے۔ اس مشاعرہ و کوی سمیلن کے مہمان خصوصی بہار قانون ساز کو نسل کے چئیر مین دیویش چندر ٹھا کر ، مہمان ذی وقار علی اشرف فاطمی سابق مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت ہند اور مہمان اعزازی چانکیہ لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیضان مصطفی کو اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ پی ایل ایف کے سیکریٹری و بانی خورشید احمد نے کے مطابق اس عظیم الشان مشاعرے اور کوی سمیلن کو دیکھنے کے لئے ملک ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی تشریف لا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں