ضلع جلگاؤں کے یو سی سی احتجاجی فارم دہلی روانہ ۔
"کارواں رواں دواں ہوا جانب لاء کمیشن۔"
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) جب سے حکومت ہند نے مجوزہ قانون یو سی سی کا اعلان کیا ہے اس سے ملک گیر پیمانے پر کھلبلی مچ گئی ہے بالخصوص یہاں کی تمام اقلیتیں فکرمند نظر آرہی ہیں اس مجوزہ قانون سے متعلق لاء کمیشن نے ابھی تک حتمی ڈھانچہ پیش نہیں کیا ہے پھر بھی "دودھ کے جلے چھانچ بھی پھونک کر پیتے ہیں کہ مصداق مفکرین ماہرین علماء کرام سماجی فلاحی تعلیمی سیاسی سربراہان و کارکن کے چہرے فکر مند نظر آرہے ہیں ضلع جلگاؤں میں بھی اس موضوع کو لیکر سنجیدگی پائ گئ شہر سمیت ضلع بھر کے کئ مقامات پر اس سے متعلق بیداری و احتجاجی مظاہروں کے انعقاد ہوۓ مساجد کے باہر جمعہ کی نماز کے بعد ،عید گاہوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد الغرض جب کہی جہاں کہی احتجاج درج کرنے کا موقع ملا اسے چھوڑا نہ گیا ضلعی سطح پر عید گاہ قبرستان ٹرسٹ جلگاؤں ،ضلع منیار برادری اور برائٹ یوتھ فیڈریشن (بی وائی ایف) سمیت بہت سی تنظیموں نے احتجاج درج کرنے کے لئے فارم دستیاب کۓ تھے ان کی مشترکہ کوششوں سے ان کے پاس کل ٢٤٨٩٠ چوبیس ہزار آٹھ سو نوے فارم جمع ہوۓ علاوہ ازیں بہت سی تنظیموں کی معرفت آن لائن بھی فارم بھرے گۓ ۔شہر عیدگاہ قبرستان ٹرسٹ کے پاس جو فارم جمع ہوئے وہ فارم ایک وفد کی صورت میں لاء کمیشن آف انڈیا کو بہ نفس نفیس جمع کرنے مورخہ ١٢جولائ کی شام جلگاؤں سے دہلی کے لئے روانہ ہوا اس وفد میں عید گاہ قبرستان ٹرسٹ کے سیکریٹری فاروق شیخ ،انیس شاہ، مظہر پٹھان ،و انورخان ہیں انہیں الوداع کہنے متفقین و حلقہ احباب کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں