ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سیکریٹری کے ہاتھوں مقامی عہدوں کی تقسیم
26 جون 2023 کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سیکریٹری جناب عارف خان صاحب دو روزہ دورے پر مالیگاؤں تشریف لائے ۔ مالیگاؤں یونٹ کے ضلعی صدر اعجاز شاھین اور دیگر احباب نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور نۓ احباب اپنا اپنا تعارف پیش کیا ۔ ریاستی سیکریٹری صاحب نے بھی حاضرین کی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ بات کھل کر سامنے رکھی کہ ویلفیئر پارٹی کو کس طرح شفافیت کے ساتھ میدان میں لانا ہے اور شہر کی ترقی میں ہمارا اہم رول ہونا چاہئے۔ اتحاد و نیک نیتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس پر زیادہ زور دیا گیا ۔
دوسرے دن مقامی یونٹ کے ذمہ داران کے ساتھ دھولیہ شہر کا دورہ کیا گیا اور وہاں کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔
بعد نماز عشاء حبیب لانس میں ایک پروگرام لے کر چند عہدے تقسیم کیے گئے ۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں ۔
ویلفیئر پارٹی مالیگاؤں یونٹ کے عہدے داران
رئیس شیخ صاحب
جنرل سیکرٹری مالیگاؤں
کامل سر میڈیا سیل
اظہر خان صاحب
مزدور یونین F I T U
مفتی اسماعیل افسر قاسمی صاحب
سیکریٹری شعبہ تعلیم
حافظ فیضان علی صاحب
مالیگاؤں یونٹ خازن
عالم انصاری صاحب
بلاک صدر رضا پورہ
عہدہ تقسیم کرنے کے بعد ریاستی سیکریٹری صاحب نے حاضرین مجلس کو احساس دلایا کہ ہمارے اوپر عہدہ لینے کے بعد ذمہ داری بڑھ جاتی ہے اور اس کے غلط استعمال پر کل آخرت میں برابر باز پرس ہوگی ۔ جس کا ہمیں ہر حال میں جواب دینا ہوگا ۔
ہمیں ہر حال میں لوگوں کو جوڑنا ہو گا اور عملی میدان میں مسلسل اتر کر عوام کی خدمات کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
مقامی و ضلعی صدر اعجاز شاھین کے اظہار تشکر کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات ، سوشل ورکر احباب بھی آخر تک شریک رہے ۔ آپ تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بلا تفریق مذہب وملت ، مرد وخواتین
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کا اہم حصّہ بنیں اور شہر کی ترقی کے خاطر ہر لحاظ سے ہمارا ساتھ دیں ۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں