45 سال بعد تاج محل کی باؤنڈری کی دیوار تک پہنچا جمنا کا پانی
آگرہ : جمنا کے سیلاب سے 40 گاؤں اور 12 کالونیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جمنا کے کنارے تاج محل کے پیچھے بنے مہتاب باغ اور ویو پوائنٹ کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیونکہ یہاں 3 سے 4 فٹ پانی بھر گیا ہے۔ جمنا کا پانی بے بی تاج کے نام سے مشہور اعتماد الدولہ کے پچھلے حصے تک بھی پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے پچھلے کو ٹھریاں ڈوب گئی ہیں۔ اعتماد الدولہ کی پچھلی دیوار کو چھونے کر جمنا بہہ رہی ہے۔ اس کے علاوہ سیاح نور جہاں کی قبر کے سامنے بھی نہیں جا پار ہے ہیں۔ مہتاب باغ، تاج و یو پوائنٹ کو سیاحوں کی حفاظت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں 6 یادگاروں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ جب 1978 میں جمنا میں سیلاب آیا تھا تو جمنا کے پانی کی سطح 509 تک پہنچ گئی تھی ۔ پرانا شہر سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔ یمنا کے پانی کی سطح تاج محل کی دیواروں تک بھی پہنچ گئی تھی۔ 45 سال گزرنے کے بعد ، حالانکہ حالات 1978 جیسی نہیں ہیں لیکن جمنا کے پانی کی سطح تاج محل کی باؤنڈری کی دیوار تک پہنچ گئی ہے۔ تاج محل کے پیچھے واقع دسہرہ گھاٹ مکمل طور پر ڈوب گیا ہے اور انتظامیہ نے وہاں سیاحوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے۔ پی اے سی نے اپنے خیموں کو بھی اونچی جگہ پر منتقل کر دیا ہے۔ تاج محل کے اوپر سے جمنا کا نظارہ بہت دلکش لگ رہا ہے۔ یمنا تاج محل کی دیوار سے بالکل مل کر بہہ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یمنا میں جتنا بھی پانی آجائے ، تاج محل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ تاج محل کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جمنا کے پانی کی سطح چاہے کتنی بھی بڑھ جائے ، پانی صرف دیوار تک ہی پہنچے گا۔ تاج محل کے انڈر پانی کبھی داخل نہیں ہوگا۔ تاج محل سال کی لکڑی پر بنایا گیا ہے۔ سال لکڑی پانی سے نمی کھینچ کر خود کو مضبوط کرتی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے بھی آسانی سے برداشت کر جاتی ہے۔ اس لیے یمنا میں چاہے جتنا بھی سیلاب آجائے، تاج محل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر آگرہ ضلع
انتظامیہ الرٹ موڈ پر ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو راحت کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلاب کے باعث سیکڑوں بیگھہ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔ اس وقت جمنا کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 1978 کے بعد پہلی بار یمنا کے پانی کی سطح میں اتنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حالانکہ تاج محل کا پچھلا حصہ بہت دلکش لگ رہا ہے۔ کیونکہ یمنا تاج محل کو چھوتی ہوئی بہہ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یمنا کے سیلاب سے تاج محل کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ پانی تاج محل میں داخل نہیں ہو سکتا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں