"آرٹس فیکلٹی بھی اوروں سےکم نہیں" : عبدالکریم سالار
جلگاؤں ؛عقیل خان بیاولی۔ اقرا تھیم کالج میں ایف وائی بی اے میں داخلہ لینے والے تمام طلباء کو کالج بیگ کی تقسیم۔
اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایچ جے تھی کالج اف ارٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے سال اول بی اے کے تمام ہی طلبہ طالبات کو کالج بیگ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا مزمل الدین ندوی نے کیا غرض و غائیت اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر وقار شیخ نے انجام دۓ کالج کے سابق طالب علم وسیم شیخ خلیل نے طلبہ و طالبات کو اپنے زرین خیالات سے روشناس کرایا۔ کالج کے اساتذہ کرام قاضی مزمل الدین ندوی، پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے، پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم، پروفیسر ابراہیم پنجاری ، انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے طلبہ و طالبات کی رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر اقرا کے صدر عبدالکریم سالار ، ڈاکٹر اقبال شاہ ، اعجاز ملک ، مجید سیٹھ زکریا، امین بھائی بادلی والا، عبدالرشید شیخ، کے علاوہ دیگر عہدے داران نے شرکت بھی کیں۔۔ صدر موصوف نے کہا کہ نوجوانوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ ہمارا تعلیمی مستقبل صرف سائنس لائن میں ہی ہے جبکہ سائنس سے زیادہ ارٹس فیکلٹی میں اس سے زیادہ اعلی تعلیم کے مواقع موجود ہیں۔ اس کے پیش نظر ہم نے طلبہ کو ارٹس کی تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے اور ارٹس فیکلٹی کے فروغ کے لیے ان بیگس کی تقسیم کی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام پروفیسر ڈاکٹر کلکرنی، پروفیسر دیوکر کے علاوہ ارٹس فیکلٹی کے تمام اساتذہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ کامیابی کے لئے جملہ تدریسی غیر تدریسی عملہ نے اہم رول ادا کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں