میں شہر کی عوام کی بھلائی کے لئے ہر حد سے گزرنے کو تیار ہوں : اعجاز بیگ
آج بروز جمعہ شہر مالیگاؤں (ضلع) کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ صاحب کی بجلی کمپنی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ کئی مطالبات کو لے کر اہم میٹنگ ہوئی اس میٹینگ میں پالک منتری دادا بھوسے بھی شریک رہے۔۔میٹینگ میں اعجاز بیگ صاحب نے شہر کی عوام کو جو پریشانی در پیش آرہی ہے بجلی کمپنی کی جانب سے اس کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کی جب سے بجلی کمپنی آئی شہر میں تب سے شہر کی بنکر عوام پریشان ہو کر رہ گئی ہے اور کمپنی کا ظلم دن بدن بڑھتا چلا جا رھا ھے ۔۔۔اعجاز بیگ صاحب نے کمپنی اور پالک منتری کے سامنے کئی مطالبات رکھے۔ مطالبات اس طرح سے ہے۔۔۔۔۔
بنکر حضرات اور شہر کی مزدور عوام پر اپنی طرف سے جیسا چاہا ویسا بل بنا کر بھیجا جا رہا ہے وہ ہمیں منظور نہیں۔۔۔
میٹر چیک کرنے کے بہانے میٹر کو زبر دستی لیجایا جاتا ہے۔اگر کمپنی کو چیک کرنا ہی ہے تو میٹر جس کا ہے اس کے سامنے چیک کریں۔
کمپنی شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی آفس بنائے ۔تاکہ کنزیومر کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کیوں کی جب کنزیومر کمپنی کے آفس پر جاتا ہے تو اُسے باہر سے ہی مختلف بہانہ بناکر واپس کر دیا جاتا ہے جو کی برداشت کے باہر ہے۔
شہر کی عوام پر اپنے من میں جیسا آیا ویسا بل بنا کر بھیجا جا رھا ھے وہ بھی بند ہونا چاہیے اس کے علاوہ کئی اہم مطالبے رکھے گئے ۔
اعجاز بیگ صاحب نے شہر کی عوام سے اپیل کی ہے کی اگر کمپنی آپ کے ساتھ دادا گیری کرتی ہے اور زبردستی نیا میٹر لگاتی ہے تو آپ لوگ نیا میٹر نا لگائے آپ لوگ ڈرے نہیں کانگریس پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
اور اگر ہمارے مطالبات جلد سے جلد پورے نا ہوئے تو شہر کی پریشان حال عوام کو ساتھ لے کر ذبردست آندولن کیا جائیگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں