src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی کانگریس کے 18 غدار کاپوریٹرس 6 سال کے لئے معطل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 26 جون، 2023

بھیونڈی کانگریس کے 18 غدار کاپوریٹرس 6 سال کے لئے معطل

 






بھیونڈی کانگریس کے 18 غدار کاپوریٹرس 6 سال کے لئے معطل 


بھیونڈی (مہاراشٹر نامہ ڈیسک)  27 جون 2023  کو بھیونڈی کانگریس کے 18 باغی کارپوریٹرس کو معطل کردیا گیا ہے.  اس ضمن میں مہاراشٹر نامہ 24 کو  18 کارپوریٹروں کی اہلیت کی نااہلی کے فیصلے کی پی ڈی ایف نوٹس ملتے ہی پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔ جس کے بعد بھیونڈی کا سیاسی پارہ ایک دم ہائی ہوگیا ۔ سیاسی گلیاروں میں اس وقت کانگرس کے یہ 18 باغی کارپوریٹرس  ہی موضوع بحث ہے. وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھیونڈی  کانگریس کے تمام 18 باغی کارپوریٹروں کو مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ممبر نااہلی ایکٹ 1986 کی دفعہ 3 (1) (بی) کے تحت 31 دسمبر 2021 سے 6 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔  یہ فیصلہ پٹیشن نمبر 1/2019 کے ذریعے دیا گیا ہے، جس نے 31 دسمبر 2021 کو کوکن کمشنر کے ذریعہ 18 کارپوریٹروں کے حق میں دیئے گئے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔  واضح رہے کہ وزیراعلیٰ  شندے کے سامنے 2 دسمبر 2022 کو ہی سماعت ہوئی تھی۔  جس کی بنیاد پر آج 26 جون کو انہوں نے یہ فیصلہ دیا ہے۔  جس کے تحت ریاستی حکومت کی انڈر سکریٹری نکیتا پانڈے نے لیٹر نمبر-بھینم-1922/کیو جاری کیا۔  نمبر  21/Navi-23 کے تحت 18 کارپوریٹروں کی رکنیت کی منسوخی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔  اس فیصلے کی پی ڈی ایف سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سابق میئر جاوید دلوی کی درخواست پر  ایڈوکیٹ فاروق مومن کی طرف سے پیش کردہ ناقابل تردید دلائل اور زوردار بحث کے بعد کانگریس کے غدار کارپوریٹروں کو نااہل قرار دیا گیا. نااہل قرار دیئے گئے ان 18 باغی کارپوریٹرس کے نام درج ذیل ہے.  


 1)  نمرہ اورنگزیب انصاری، وارڈ نمبر۔  2 اے،   

 2)  مصباح عمران خان، وارڈ نمبر  2 بی،    



 3)  عمران ولی محمد خان، وارڈ نمبر۔  2 سی،  

 4)   احمد حسین منگرو صدیقی، وارڈ نمبر 2 ڈی،  

 5)    ارشد محمد اسلم انسانی، وارڈ نمبر 4 اے،   

 6)    شبنم محبوب رحمان انصاری، وارڈ نمبر 4 بی ،  

7) انجم احمد حسین صدیقی، وارڈ نمبر۔  4 سی،  

 8) ملک نذیر مومن، وارڈ نمبر۔  اے،  

 9)    زرینہ نفیز انصاری، وارڈ نمبر۔  5 بی،  

10) شری  ساجدہ مومن، وارڈ نمبر 7 اے،  

 11)    شاکرہ احمد شیخ، وارڈ نمبر۔  8 بی،  


 12)    ثمینہ سہیل شیخ، وارڈ نمبر۔  8 سی،  

13)  رابعہ محمد شمیم ​​انصاری، وارڈ نمبر۔  9 سی،  


14)    تفضل حسین مقصود حسین انصاری، وارڈ نمبر 9 ڈی،  

15)    شفا اشفاق انصاری، وارڈ نمبر۔  10 بی،  


 16)    نصراللہ نور محمد انصاری، وارڈ نمبر۔  11 ڈی،  

 17)    حسنہ پروین محمد یعقوب انصاری، وارڈ نمبر۔  14 بی،  

 18) مطلوب افضل خان، وارڈ نمبر۔  14 بی،  


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages