املنیر میں کرفیو کے بعد امن، 100 افراد پر مقدمہ درج، ملزمان کی شناخت کے لیے کی جارہی ہے سی سی ٹی وی کی جانچ .
مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے املنیر میں 9 جون (جمعہ) کی رات دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پتھراؤ کی واردات پیش آئی۔ 10 جون کو اس معاملے نے طول پکڑلیا اور کئی جگہوں سے پرتشدد جھڑپوں کی خبریں آنے لگیں۔ اس کے بعد پولس انتظامیہ کو املنیر میں کرفیو لگانا پڑا۔ املنیر شہر میں کرفیو کے بعد حالات اب معمول پر بتائے جا رہے ہیں۔
پولس حکام کا کہنا ہے کہ املنیر میں پرتشدد ٹکڑاؤ کی واردات کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی رات سے املنیر میں تصادم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ املنیر شہر میں حالات پرامن ہیں۔
پولیس نے 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے 32 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ پولیس پرتشدد تصادم کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 9 جون کو دیر رات تقریباً 11 بجے معمولی بحث کے بعد دونوں فریقین میں لڑائی ہوئی اور دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں