کے کے اردو گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں بین الاقوامی یوگا دن کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق جلگاؤں کے زیر انتظام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول اور ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج میں ٢١جون بین الاقوامی یوگا دن کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے یوگا دن کا تعارف کرایا اور بتایا کہ یوگا کے آسن کس طرح جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ اس موقع پر 477 طالبات،19 اساتذہ کرام و غیر تدریسی عملہ موجود تھے۔معلمہ اسماء شیخ نے طالبات کو مختلف یوگا کے آسن کروائے ۔ پروگرام کو استانیاں شکیلہ شیخ، جمیلہ عارف خان، نازیہ شیخ، نسرین قادری اور استاد شاہ ذاکر، مظہر شیخ اور تبریز شیخ نے کامیابی کے لیے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں