اپنے لاڈلوں کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت اور اُنکی دینی اسلامی تربیت کا انتظام کرو : مفتی محمد ھارون ندوی
فیض ابرار آکوٹ کے سالانہ عظیم الشان اجلاس میں علماء کا اہم ترین خطاب
کاسودہ کے نامہ نگار فرید ملاجی کی رپورٹ
آکوٹ ( آکوله) مہاراشٹر مسلمانو! اِس وقت تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے لاڈلوں کے ایمان اور عقیدہ کی حفاظت اور اُنکی دینی اسلامی ایمانی تعلیم و تربیت کی فِکر بہت ضروری ھوگئی ھے ، کیوں کہ اسکول اور کالج میں انگریزی تعلیم اور بڑی بڑی ڈگریاں تو ہمارے لال حاصل کر رھے ھیں مگر ایمان اور اسلام کا سودا بھی ھو رھا ھے اور ایسی خبریں , حالات دیکھنے کو مل رھے ھیں کہ رُوح کانپ رہی ہے ، ایمان والوں کی بیٹیاں عدالتوں میں جا کر درخواست دے رھی ھیں کہ مَیں اپنی مرضی سے اسلام چھوڑ کر کُفر کی زندگی کا حصہ بن رہی ہوں , مسلمانوں کی بیٹیوں کے مرتد ہونے کے واقعات خون کے آنسوں رُلا رھے ھیں،ایسے وقت میں ضروری ھے کہ ھم اپنی اولاد کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اُنکی دینی اسلامی تھذیب و تربیت،اُنکے مکتب و مدرسے کی بُنیادی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کریں، بچپن ھی سے اُنکی دینی اسلامی تعلیم اور تربیت پر بڑا کام کریں اور ہوسکے تو اپنے خود کے تعلیمی اداروں کا انتظام کریں،یہ لاڈلے بیٹے بیٹیاں غیروں کے ہاتھوں میں جا کر ارتداد و گمراھی کی طرف مائل ہو رہے ھیں،اپنا اسکول،اپنا کالج،اپنا ماحول ھی اِس نسل کی حفاظت کا کام کریگا، اِس کی فِکر اب ہر شہر،گاؤں میں کرنی پڑےگی،بعد میں پچھتانے سے کُچھ نہیں ہوگا،ابھی موقعہ ھے سمجھ جاؤ اور سنبھل جاؤ ورنہ ہمیشہ کی تباہی ہاتھ آئیگی،دُنیا آخرت دونوں ہاتھوں سے نکل جائیگی،نہ خُدا ھی ملا نہ وصال صنم، نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے ۔۔ ایسا ماجرہ ہمارا ہونگا، ایسے بیباک،زرّیں خیالات کا اظہار مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور نڈر صحافی حضرت مفتی محمد ھارون ندوی نے ملّت نگر،آکوٹ ضلع آکولہ میں مکتب فیض ابرار کے سالانہ اجلاس میں بیان فرمایا، اِس موقعے پر ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ علماء و ائمہ کرام بھی اِس عظیم الشان اجلاس میں شریک تھے، مکتب کے طلباء و طالبات نے بھی بڑا پیارا پروگرام پیش کیا اور خوب انعامات حاصل کیا، مفتی محمد ھارون ندوی نے مُلک کے حالات کو بھی بڑی بیباکی کے ساتھ بیان کرتے ہوئے جوانوں کو نصیحت کی کہ جذبات میں آ کر سڑکوں پر اُترنا اور پتّھر پھینک کر گولیاں کھانا یہ بیوقوفی بند کرو،کسی سیاسی کھیل اور سیاسی کھلاڑیوں کے ہاتھوں کھلونا مت بنو،ہر قسم کے نشہ سے دُور رہو،اپنی جوانی کی حفاظت کرو،شیطانوں کی سازشیں سمجھو اور علم حاصل کرو،اِس اجلاس میں تعلیم تھذیب و اسلامی تربیت،دینی مکاتب کی فِکر دلائی گئی،بڑا ھی کامیاب یہ پروگرام رھا،پورا اسٹیج علماء اور ائمہ کرام سے بھرا ہوا تھا اور اپنی تنگ دامنی کا شكوہ کر رھا تھا، مفتی صاحب نے مکتب کے اُستاد حافظ نقیبِ صاحب اور دوسرے حافظ صاحب کے ساتھ ذمے داران کی بھی حوصلہ افزائی کی،محلّے کے جوانوں نے جس جوش میں مفتی محمد ھارون ندوی کا زوردار استقبال کیا وہ بھی قابلِ دید تھا، اجلاس میں مولانا صدر الدین،حفاظ رشید صاحب،مولانا افضل صاحب،حافظ عقیل صاحب،قاری محمّد عارف ہیوار کھیڑ ، حافظ آصف ہیور کھیڑ، قاری فیّاض صاحب، حافظ عبدل متین اور دعوت میڈیا کے حافظ عبد الحنان لوہارا اور بھی بڑی تعداد میں علماء شریک تھے ، مفتی صاحب کی ھی رقت آمیز دُعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں