آل انڈیا مومن کانفرنس کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری کو قومی سیکریٹری کا لیٹر تفویض کیا گیا
آل انڈیا مومن کانفرنس کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس راجیندر بھون دہلی میں مؤرخہ 19/ مارچ سنہ 2023ء بروز اتوار صبح 11/ بجے منعقد ہوا جس کی صدارت قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری صاحب نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد ایک تعزیتی تجویز جنرل سیکرٹری غلفام احمد سہارنپوری اور ایکٹیو ممبر محمد افتخار بجنور کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی*
*نئی مجلس عاملہ کے ممبران اور عہدیداران کے تعارف کے بعد قومی صدر کے ہاتھوں عاملہ کے ممبران کو تقرری نامے تفویض کیے گئے جنرل سیکرٹری عبدالرشید انصاری نے سابقہ میٹنگ کی رپورٹ پیش کی جس پر عاملہ کے ممبران نے اتفاق رائے کا اظہار کیا جس میں قومی کونسل کے اجلاس 13 نومبر 2022 میں ہونے والے مجلس عاملہ کے ممبران کا انتخاب اور نامزدگیاں بھی شامل ہیں نیز مجلس عاملہ نے 2023ء کے لیے ایکشن پلان کو بھی منظوری دی جس میں تعلیم کا فروغ، صحت، روزگار کی فراہمی پر توجہ دی گئی کچھ ممبران نے کوچنگ سینٹر کا قیام، مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری، ادارہ سازی، علاقائی سطح پر فنڈ کی فراہمی، میڈیکل کیمپ لگانے، سرکاری ایجوکیشن سے استفادہ، او بی سی سرٹیفکیٹ بنوانے کے مشورے دیے۔*
*تعلیمی ادارہ دہلی کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا خدمت خلق کے علاوہ سیاسی شعور اور منصوبہ بندی، برادری کے تعلیمی اداروں میں بچوں کے لیے خصوصی بیچ کا بھی مطالبہ کیا گیا اس موقع پر قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں جمہوریت اور سیکولر ازم کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا حالات کو بدلنے کے لئے مستقل جدوجہد کی ضرورت ہے اور نئی نسل کو تعلیم اور مومن کانفرنس سے جوڑنے کی ضرورت ہے کیونکہ مومن کانفرنس نے ہمیشہ سیکولر ازم اور سماجی انصاف کی وکالت کی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا اس لیے انتخابات کے وقت پسماندہ اور سیکولر ازم طاقتوں کے ساتھ مل کر ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر اپنے اندر تنظیم اور اتحاد پیدا کرکے سیکولر طاقتوں کو اپنے ووٹوں کی حمایت دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا چونکہ ملک میں انصاری برادری کی تعداد مسلمانوں میں نصف سے بھی زیادہ ہے اسی لئے ضروری ہے کہ خود کو منظم اور متحد ہو کر ایک سیاسی اور سماجی قوت بن کر ابھریں نیز مجلس عاملہ میں کمزور اور غریب طلباء کے لئے ایک وظیفہ اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا جس کے تحت امسال سے سو غریب اسکولی بچوں کو پانچ سو روپے ماہانہ کا وظیفہ دیا جائے گا جسکی بھرپائی کانفرنس کے بیت المال سے ہوگی اسی عاملہ کے اجلاس میں پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری کو قومی سیکریٹری کے عہدے کا لیٹر قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری سکریٹری جنرل عبدالرشیدانصاری ورکنگ صدر عمران انصاری وغیرہ کے ہاتھوں تفویض کیا گیا
اس اجلاس میں مجلس عاملہ کے عھدیداران ممبران اور ریاستی صدور نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں