سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 13/فروری محمد ضیاء العظیم (پریس ریلیز) :تعلیم انسان کو تہذیب سکھاتی ہے، اس کے اخلاق و کردار کو سنوار کر اسے زندگی گزارنے کے سلیقے بخشتی ہے، اس کے اندر حوصلہ، جذبہ، اور جرات گفتار ورفتاربھی پیدا کرتی ہے۔ یہ انسان کو احساسِ سود و زیاں عطا کرتی ہے اور کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے کا شعور بخشتی ہے۔ یہ بات یقینی ہے کہ سماج ومعاشرہ میں اگر کوئی ایک فرد کامیاب ہوتا ہے تو گویا پورا سماج ومعاشرہ کامیاب کہلاتا ہے۔ ایسی ہی مثال اس وقت ابھر کر ارم وارثی بنت مظفر عالم پٹنہ جو کہ پٹنہ ویمینس کالج کی طالبہ ہیں سامنے آئی ہے،
ارم وارثی پٹنہ ویمینس کالج میں بی ایس سی کی طالبہ ہیں جنہوں نے پورے کلاس میں امتیازی نمبر لاکر گولڈ میڈل حاصل کی ہے،
پٹنہ ویمینس کالج میں منعقد ایک تقریب میں انہیں مائکرو بایولاجی کے شعبہ میں ٹاپر قرار دیتے ہوئے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر سید عادل گڈو بھائی کو جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کے ناظم مفتی محمد نور العظیم مظاہری نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے جامعہ میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں تعلیم اور اہمیت تعلیم پر علماء کرام نے روشنی ڈالی،
مبارکبادی پیش کرنے والوں میں مولانا محمد عظیم الدین رحمانی ،مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی، قاری عبدالواجد ندوی ،قاری ماجد، مفتی جلاء العظیم وغیرہ کا نام مذکور ہے،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں