جمعیۃ علماء ضلع پونے کی مجلس عاملہ کی میٹنگ
دور حاضر میں فتنوں سے نمٹنے کیلئے سبھی طبقات اجتماعیت کے ساتھ کام کریں
پونے، (پریس ریلیز) بروز اتوار بتاریخ 22 جنوری 2023 صبح 10 بجے جمعیۃ علماء ضلع پونے کی مجلس عاملہ کی میٹنگ بیت الامن، کلوڑ بستی میں حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے کی صدارت میں منعقد کی گئی، میٹنگ کا آغاز مولانا تنویر احمد قاسمی کی تلاوت کلام سے ہوا، قاری مبشر احمد جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے نے میٹنگ کے ایجنڈے پر تفصیلی روشنی ڈالی ،اس میٹنگ میں جمعیۃ علماء ضلع پونے نے باہم مشورہ سے یہ طے کیا کہ رجب المرجب 1444ھ کا پورا مہینہ ہم ختم نبوت کے عنوان سے ضلع پونے میں تحریک چلائیں اور خلاف شکیلیت، مسئلہ ارتداد کے تعلق سے ائمہ حضرات اپنی مسجدوں میں رجب المرجب کا پورا مہینہ اس عنوان سے خطابات کریں، ساتھ ہی علماء کرام اور دانشور حضرات سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بھی اس تحریک کا حصہ بنیں، اس میٹنگ مولانا تنویر احمد قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد دیہو روڈ کو سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے اور مفتی مسعود نعمانی کو ترجمان جمعیۃ علماء ضلع پونے نامزد کیا گیا، مفتی افروز قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع پونے کی دعا پر اس میٹنگ کا اختتام ہوا،مجلس عاملہ کی اس میٹنگ میں محمد کوثر شیخ خازن، مولانا مجاہد بیتی نائب ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع پونے، مولانا جہانگیر قاسمی، مولانا جاوید ندوی، حافظ نسیم، ایڈوکیٹ ایاز شیخ ، شبیر محمود مجاہد، محمد یامین انصاری، انیس احمد منیار، صادق پہلوان وغیرہ حضرات نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں