اسکول منیجر کا گھناؤنے کرتوت، کمرے میں اکیلے نہ آنے پر طالبہ کو بری طرح پیٹا۔
اعظم گڑھ : اعظم گڑھ کے روناپار تھانہ علاقے میں ایک اسکول منیجر کی گھناؤنی حرکت سامنے آئی ہے، جہاں ایک اسکول منیجر نے مبینہ طور پر ساتویں جماعت کی طالبہ کو اپنے کمرے میں اکیلے آنے کا حکم دیا اور جب وہ نہیں پہنچی تو ، اس نے اس کی جم کر پٹائی کی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ صرف یہی نہیں، جب متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ ملزم منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچی تو پولیس نے اس پر معاملے میں سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی مداخلت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا .
یہ مقدمہ سوہرا بھر میں واقع اوم شانتی شکشا نکیتن سے متعلق ہے۔ متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ منیجر اس پر بری نظر رکھتا ہے، اس لیے اس نے اسے کمرے میں اکیلے آنے کو کہا، جب وہ اس کے کمرے میں نہیں گئی تو اس نے اس کا دیگر سینئر طلبہ سے جھگڑا کرادیا۔ اس کے بعد اس نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ ایک طالب علم نے متاثرہ کی پٹائی کا ویڈیو بنا کر وائرل کر دیا۔
دوسری جانب اس معاملے میں متاثرہ کی ماں سنیتا یادو کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی بیٹی پر حملہ کی شکایت لے کر اسکول پہنچی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ منیجر یہیں نہیں رکا، وہ سنیتا یادو کے گھر بھی آیا اور اس کی پٹائی بھی کی۔ سنیتا نے بتایا کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر روناپار پولس اسٹیشن کے مہولا پولس چوکی پہنچی تو اس پر معاملے میں سمجھوتہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ان سے ایک سادہ کاغذ پر دستخط بھی کروائے گئے۔ کوئی کاروائی نہ ہوتے دیکھ کر متاثرہ کے اہل خانہ نے ضلع ہیڈکوارٹر پہنچ کر ایس پی آفس سے اپیل کی۔ دوسری جانب ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہی راہول روزیا نے کہا کہ لڑائی کی ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود لوگوں سے بیانات لیے جائیں گے۔ اس کے مطابق مزید کاروائی کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں