یوسف حاجی نیشنل و سلیم رضوی کی کامیاب نمائندگی
پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے وعدہ وفا کیا
مالیگاؤں پریس ریلیز : گذشتہ یوم اردو کے موقع پر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل و مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کاریکرنی رکن سلیم رضوی کی قیادت میں ایک وفد نے مالیگاؤں کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے ملاقات کی تھی اور انہیں ایک مکتوب دیا تھا کہ شہر میں دھول کھاتے اردو گھر کو فوراً جاری کیا جائے اور اسے کھنڈر ہونے سے بچایا جائے، تو پرانت صاحب نے یہ وعدہ کیا تھا کہ جلد ہی عوام کے لئے اردو گھر کھولا جائیگا. اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے پرانت صاحب نے کل اردو گھر کی نگرانی کے لئے ایک ایجنسی کو نامزد کیا ہے اسی طرح کلرک، لائبریرین کو ینامزد کیا اور جلد ہی اردو گھر کو عوام کے لئے کھولا جائیگا جائیگا،
اس کامیاب نمائندگی پر ہم حاجی یوسف نیشنل، سلیم رضوی وانکے رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اللہ سے دعاگو ہیں کہ اللہ ان سے مزید شہر کی خدمات کے کام لیں.
منجانب:-
عمر شریف بھائی ریفریجریٹر والے
عبداللہ ماسٹر
شریف پلاسٹک والے،
مسعود ممتا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں