سہ روزہ عالمی سالانہ سنی اجتماع مالیگاؤں میں تیاریاں جاری
مالیگاؤں : 16/17/18 دسمبر 2022 عروس البلاد سر زمین ممبئی پر سوادِ اعظم اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کا تین روزہ بین الاقوامی سنی اجتماع آزاد میدان (وادئ نور) سی ایس ٹی اسٹیشن کے سامنے منعقد ہونے جارہا ہےـ جس کی تیاریوں کو لیکر شہر مالیگاؤں میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ
کی نگرانی میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے تمام شعبہ جات سے منسلک مفتیان کرام، علمائے کرام، ائمہ مساجد اہلسنّت اور مبلغین اسلام مستعد ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے اجتماع میں شرکت کے لئے چھوٹی بڑی سواریوں کا نظم کیا گیا ہےـ اسی طرح فرداً فرداً لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اجتماع کا پہلا دن خواتین اسلام کے لئے مختص رہتا ہے جبکہ دیگر دو دن برادران اسلام کے لئے خصوصی رہتا ہے انشاءاللہ امسال گذشتہ سالوں کی روایت کے مطابق مالیگاؤں سے آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی قیادت میں فرزاندن توحید ایک بڑی تعداد عالمی سالانہ سنی اجتماع میں شریک ہوگی جو حضرات اجتماع میں شرکت کرنے کی خواہش رکھتے ہوں وہ جلد از جلد اپنے علاقوں کے مبلغین سنی دعوت اسلامی سے رابطہ قائم کریں
http://www.facebook.com/official.syedaminulqadri
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں