src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اعظم گڑھ کے طوی گاؤں میں شاندار اسلامی کوئز پروگرام کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 18 نومبر، 2022

اعظم گڑھ کے طوی گاؤں میں شاندار اسلامی کوئز پروگرام کا انعقاد

 




اعظم گڑھ کے طوی گاؤں میں شاندار اسلامی کوئز پروگرام کا انعقاد



 اعظم گڑھ سے ذاکر حسین کی رپورٹ



آعظم گڑھ،18نومبر (نامہ نگار) آعظم گڑھ کے طوی گاؤں میں الھدایہ گروپ آف طوی اور اسلامک لائبریری کی جانب سے ایک قصص الأنبياء کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا. 




جس میں پروگرام کی نظامت مدبر اسد اصلاحی نے انجام دی۔ پروگرام کا آغاز حافظ اکمل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا پھر عبدالرحمن نے بڑے خوبصورت انداز میں نعت پاک پیش کی۔ اسکے بعد جناب عقیل احمد صاحب نے اس پروگرام کے اغراض و مقاصد کے موضوع پر بات کی اور کہا کہ کتابیں ہماری بہترین ساتھی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ بچوں کو کتابوں سے جوڑنا جناب مولانا اختر سلطان اصلاحی اور جناب مولانا عارف اصلاحی صاحب کا عین مقصد ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہیں.ان دونوں علمائے کرام کی کتابوں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ,, ایک صاحب میری دکان پر آئے اور کہا کہ یہ اختر سلطان اصلاحی اور عارف اصلاحی کون ہیں انہوں نے نے تو میرا جینا حرام کر رکھا ہے ان دونوں نے تو بچوں، بچیوں کے دلوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور بچوں نے مجھے پریشان کر رکھا ہے روز کہتے ہیں یہ کتاب لائیے اور وہ کتاب لائیے میں تو تنگ آچکا ہوں۔ اس واقعے کے ذریعے بچوں کی کتاب کے تئیں دلچسپی کا پتہ چلتا ہے.




پروگرام کے کوارڈینیٹر جناب اختر سلطان اصلاحی صاحب نے سوال وجواب کا سیشن شروع کیا پہلے جونیئر گروپ کے بچوں اور بچیوں سے سوال کیا.جونیئر گروپ میں دو دو بچوں /بچیوں کا کل 20 گروپ نے حصہ لیا تھا یعنی کل 40 بچے جس میں 18 بچیاں اور 22 بچے تھے.جونیئر گروپ میں پہلی پوزیشن عبدالرحمن گروپ نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن انظر جلال گروپ نے اور تیسری پوزیشن جویریہ گروپ نے حاصل کی.چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم محمد راحل گروپ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا.سینئر گروپ میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا تھا یعنی کل 18 بچے جس میں پہلی پوزیشن حماد شعیب گروپ نے  اور دوسری پوزیشن مصباح الرحمن گروپ نےاور تیسری پوزیشن أشعر گروپ نے حاصل کی.اور اس میں بھی چوتھے نمبر پر آنے والی دو ٹیم عادل گروپ اور محمد رامش گروپ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔




پروگرام کی صدارت کر رہے مفسر قرآن مدرسۃ الاصلاح جناب مولانا عمر اسلم اصلاحی صاحب صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں الھدایہ گروپ آف طوی کے نوجوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں جو تسلسل کے ساتھ اس طرح کے پروگرام کراتے رہتے ہیں، پھر انہوں نے اسلامک لائبریری کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی اور انہوں نے شریک تمام بچوں، بچیوں انکے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔پروگرام میں جناب جناب احسان احمد صاحب، جناب ڈاکٹر فیصل صاحب، مولانا قاری اعجاز اصلاحی صاحب، مولانا ابصار احمد اصلاحی صاحب وغیرہ لوگ موجود رہے.اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن نے الہدایہ گروپ کو اس بہترین کوئز مقابلہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages