میں ایک تاجر کا فون ہیک کر کے بینک کھاتوں سے 99.50 لاکھ روپیوں کی چوری۔
تھانے، 10 نومبر: مہاراشٹر کے تھانے میں ایک تاجر کا موبائل فون ہیک کرکے مبینہ طور پر اس کے بینک اکاؤنٹس سے 99.50 لاکھ روپے نکال لئے گئے ۔
واگلے اسٹیٹ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مبینہ واردات 6-7 نومبر کے درمیان پیش آئی اور مذکورہ رقم نیٹ بینکنگ کے ذریعے ان کے بینک کھاتوں سے دوسرے کھاتوں میں منتقل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمین کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں