src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پالگھر کے تارا پور ایم آئی ڈی سی علاقے میں بوائلر پھٹنے سے لگی آگ، 3 کی موت، 11 زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 اکتوبر، 2022

پالگھر کے تارا پور ایم آئی ڈی سی علاقے میں بوائلر پھٹنے سے لگی آگ، 3 کی موت، 11 زخمی

 




پالگھر کے تارا پور ایم آئی ڈی سی علاقے میں بوائلر پھٹنے سے لگی آگ، 3 کی موت، 11 زخمی




ممبئی: مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے بوئیسر  ایم آئی ڈی سی علاقے میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے کیمیکل کمپنی میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پالگھر پولیس نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے اور 11 زخمیوں کو بوئیسر کے شندے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب بوئیسر فائر بریگیڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ بھگیریا کیمیکل کمپنی کا ہے۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔


معلومات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اس کیمیکل کمپنی میں پروڈکشن جاری تھی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس سے آس پاس کا پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کے بعد گیس کا رساؤ بھی جاری  ہے۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام کر رہے ہیں۔ دریں اثناء، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کی اصل وجہ کیا ہے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages