سنگرولی میں ماں نے دو بچوں سمیت کنویں میں لگائی چھلانگ، ساس سے جھگڑے کے بعد اٹھایا یہ بڑا قدم؛ تینوں ہلاک
مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا دی جس سے تینوں کی موت ہو گئی۔ زمین کی تقسیم کو لے کر خاتون کا ساس سے جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ فی الحال پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
خاتون کی اپنی ساس سے زمین کے تنازعہ پر لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔ اہل خانہ خاتون اور اس کے بچوں کو ادھر ادھر ڈھونڈتے رہے لیکن جب بچوں کی لاش کنویں میں نظر آئی تو واقعہ سامنے آیا۔ تینوں کی موت پانی میں ڈوبنے کے چند ہی لمحوں میں ہوگئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو جھگڑے میں خاتون نے یہ خطرناک قدم اٹھایا۔ پولس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، وہیں تینوں کی موت سے پورے گاؤں میں غم کا ماحول پایا جارہا ہے۔
یہ پورا معاملہ سنگرولی ضلع کے بارگاؤَں تھانہ علاقے کے اوڈگڑی گاؤں کا ہے۔ پولیس کے مطابق پاروتی نامی 30 سالہ خاتون کا بدھ کی رات اپنی ساس سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ جمعرات کی صبح گھر سے چلی گئی۔ اس نے جمعرات کی شام دیر گئے یہ خودکشی کا قدم اٹھایا۔ اس نے اپنے چار سالہ بیٹے پنکج اور دو سالہ بیٹے پراوین کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ تینوں کنویں کے گہرے پانی میں ڈوب گئے اور چند ہی لمحوں میں تینوں کی موت ہو گئی۔ یہاں جب کافی دیر تک خاتون اور دونوں بیٹے گھر میں نظر نہیں آئے تو ان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ پورے گاؤں میں انہیں تلاش کیا لیکن ان تینوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایسے میں گھر والے کافی پریشان ہوگئے، کافی دیر بعد جمعرات کی رات گھر والے خاتون کی تلاش میں کنویں کی طرف پہنچے، جب بچے کی لاش دکھائی دی تب واقعہ کا علم ہوا۔ اس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد گاؤں والوں کی مدد سےتینوں لاشوں کو کنویں سے نکالا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ الگ رہنا چاہتی تھی۔ اس کے لیے ساس زے کئی دنوں سے اپنا حصہ مانگ رہی تھی۔ لیکن ساس نہیں چاہتی تھی کہ ان کا بیٹا اور بہو خاندان سے الگ ہو جائیں۔ اس بات کو لے کر خاتون کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد خاتون نے اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ گھر کے قریب کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ساس اور خاتون کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نے اپنے دو بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ فی الحال پولیس کیس کی ہر سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں