✂️افـــــتـــــتـــــاح ✂️
ساتھی بلند اقبال کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت , جمہور نگر عوامی رابطہ آفس
23 ستمبر بروز جمعہ جنتادل سیکولر کے نوجوان لیڈر بلند اقبال صاحب کی رحلت کو 3 سال مکمل ہورہے ہیں۔ بلند اقبال صاحب کو یاد کرتے ہوئے اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد و جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی کی ایماء پر جنتادل سیکولر کے جوائنٹ سیکریٹری یحییٰ عبدالجبار صاحب نے جمہور نگر و اطراف کی عوام کی خدمت کیلئے عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کا پروگرام رکھا ہے۔ آفس کے افتتاح کا مقصد یہ ہے کہ شیر مہاراشٹر ساتھی نہال احمد صاحب کی طرح اپنی زندگی کے ہر لمحات کو عوام کی خدمت میں صرف کرنے والے شہر کے لیڈر بلند اقبال صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا جائے اور عوامی لیڈر کو عوامی کاموں سے منسوب کیا جائے۔
16 ستمبر بروز جمعہ کو جانشین نہال احمد صاحب، ہمشیرہ بلند اقبال، صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد صاحبہ کے ہاتھوں بعد نماز عصر جمہور نگر، ماجد ڈاکٹر کے دواخانہ کے بازو میں یحییٰ عبدالجبار صاحب کی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح ہوگا۔ مذکورہ آفس سے یحییٰ عبدالجبار صاحب عوام کی خدمت میں راشن کارڈ سے منسلک مسائل، آدھار کارڈ کے مسائل، تحصیل و پرانت سے ہونے والے کام، کارپوریشن کے مسائل، بجلی سے منسلک مسائل جیسے عوامی کام کاج کیلئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ اس افتتاحیہ تقریب میں جائزہ کمیٹی کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔ یحییٰ عبدالجبار صاحب نے جنتادل سیکولر کارپوریٹر، ذمہ داران، ورکرس، و اہلیانِ جمہور نگر، ماسٹر نگر،اسلامیہ کالونی، مدنی نگر، داتار نگر، سلامت آباد کی عوام سے گذارش ہیکہ اس افتتاحیہ پروگرام میں شرکت کرکے عوامی لیڈر ساتھی بلند اقبال صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں۔
گذارش کردہ :
یحییٰ عبدالجبار
جوائنٹ سیکریٹری
جنتادل سیکولر مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں