ادارۂ گولڈن ھما، آئی سی سی اسپورٹس، ماسٹر کالونی گروپ کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت
23 سـتمبر بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں میں بڑھ رہی نشے کی لعنت و دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں جاری ہے سرکردہ حضرات اور سیاسی، سماجی، تعلیمی شعبوں سے منسلک افراد کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت کا سلسلہ جاری ہےـ کل بروز جمعہ شب ماسٹر کالونی گروپ، ادارۂ گولڈن ھما،و آئی سی سی اسپورٹس کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس کو پھر پور تائید وحمایت کا اعلان ہوا ادارۂ گولڈن ھما و ماسٹر کالونی گروپ کے ارکان نے اپنے تجربات کی روشنی میں کہا کہ ان دنوں ہمارے سامنے بے شمار مسائل ہیں مگر سب سے اہم مسئلہ نوجوان نسل میں بڑھ رہی نشہ کی لعنت کا ہے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ شہر و شہریان کے حق میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے یہ قدم اٹھایا ہم سب ان کی مکمل تائید وحمایت اور مکمل تعاؤن کا اعلان کرتے ہیں 23 سـتمبر بروز جمعہ کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ پر ہونے والے نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" میں ضرور شریک رہیں گے
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں