src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نَو سَو چُوہے کھا کے بِلّی چلی گنگا نہانے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 19 ستمبر، 2022

نَو سَو چُوہے کھا کے بِلّی چلی گنگا نہانے

 


نَو سَو چُوہے کھا کے بِلّی چلی گنگا نہانے


جنتادل سیکولر کا دیرینہ مؤقف رہا ہیکہ مالیگاؤں شہر میں فرقہ پرستی نے اپنا چہرہ بدل لیا ہے اور اب شہر کے مشرقی حصے کی عوام کو تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اس ناپاک منصوبے کو 2017 کارپوریشن الیکشن کے بعد مزید منظم طریقے سے لاگو کیا گیا۔ پانچ سال قبل کانگریس، جو آج کی راشٹروادی کانگریس ہے، نے شیوسینا سے سانٹھ گانٹھ کرکے اقتدار پر قبضہ کیا لیکن گزشتہ پانچ برسوں میں تعمیر و ترقی کے کام صرف آؤٹر حلقے میں ہوئے۔ اسکے علاوہ مالیگاؤں کارپوریشن کی ملکیت کے تلواڑہ تالاب سے دابھاڑی کو  پانی دینے کا فیصلہ بھی نئے طرز کی فرقہ پرستی کا شاخسانہ تھا- لیکن جنتادل سیکولر نے اس تعلق سے عوام کو نہ صرف آگاہ کیا بلکہ برسراقتدار، کارپوریشن و انتظامیہ پر مسلسل دباؤ بنائے رکھا- بالآخر کارپویشن کو دابھاڑی کو پانی دینے سے روکا گیا-

اسی طرح جنتادل سیکولر نے ۱۶ مئی کو پریس کانفرنس لیکر اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ریاستی حکومت سے مالیگاؤں شہر میں تعمیر و ترقی کے لیے جو ۱۰۰ کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے، اسمیں سے سینٹرل حلقے میں صرف ۷ کروڑ کا کام ہوگا، ایسا فیصلہ کارپوریشن پر قابض کانگریس (راشٹروادی کانگریس) اور شیوسینا نے کیا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سینٹرل حلقے کی عوام سے کارپوریشن کو ۷۰ فیصد ٹیکس حاصل ہوتا ہے اسلیے ۱۰۰ کروڑ فنڈ میں سے ۷۰ کروڑ کے کام سینٹرل حلقے میں کیے جائیں۔ کارپوریشن کی معیاد جون میں ختم ہوئی۔ برسراقتدار جنرل بورڈ میٹنگ لیکر فیصلے میں بدلاؤ کرسکتا تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور ایک بار پھر شہر کے مشرقی حصے کو تعمیراتی کاموں سے محروم رکھنے کا گھنونا کام کیا گیا۔

آج راشٹروادی کانگریس چلا رہے شیخ رشید خانوادہ کے افراد شیوسینا اور آؤٹر کے ایم ایل اے دادا بھوسے پر تنقید کررہے ہیں۔ انھوں نے جب محسوس کیا کہ شہر ان سے اور شیوسینا سے بدظن ہوچکا ہے تو اپنی غلطیوں کا ٹھیکرا شیوسینا کے سر پھوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہیکہ شیخ رشید خانوادہ نے بھی شیوسینا کیساتھ ملکر پانچ سال ملائی کھائی۔ شیوسینا پر تنقید کرکے یہ اپنی غلطیوں سے کنارا کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن شہریان انکی حقیقت جان چکے ہیں اور انکے گھڑیالی آنسووں کا اب کوئی اثر عوام پر نہیں ہوگا۔

ہاتھ کنگن کو آرسی کیا

جنتادل سیکولر نے محسوس کیا ہیکہ گذشتہ پانچ برسوں میں شہر میں جو کام کاج ہوئے یا جو اب بھی جاری ہیں ان میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا اندیشہ ہے۔ سڑک و گٹروں کی تعمیر یا کسی اور کام کے لیے بڑے بڑے بجٹ منظور کیے گئے لیکن اس معیار کا کام شہر میں نہیں ہوا۔ کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف کاموں کے لیے خطیر رقم پاس کی جاتی ہے۔ لیکن کس معیار کا کام ہوتا ہے یہ شہریان کے سامنے ہے۔ لاکھوں روپیوں سے بنی سڑک چند مہینوں میں خراب ہونے لگتی ہے۔ اسکی اہم وجہ بدعنوانی اور سرکاری کاموں میں شفافیت کی کمی ہے۔

اس تعلق سے جنتادل سیکولر کا مطالبہ ہیکہ کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں جو تعمیراتی کام مکمل ہوئے ہیں یا اب بھی جاری ہیں، اسکی معلومات بورڈ کی شکل میں لگائی جائے۔ اگر ایک سڑک ازسرنو تعمیر کی گئی ہے تو اس سڑک کی تعمیر پر کتنا خرچ ہوا، کتنا بجٹ منظور ہوا تھا، سڑک کی لمبائی چوڑائی کیا ہے، تعمیر میں کتنا وقت لگا وغیرہ معلومات پرمشتمل بورڈ اس سڑک پر آویزاں کیا جائے تاکہ تمام حقائق عوام کے سامنے ہوں۔ اس سے کاموں میں شفافیت لائی جاسکے گی اور بدعنوانی پر بھی روک لگے گی۔ حکومت کی جانب سے اسطرح کے بورڈ پہلے سے ہی لگائے جاتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہیکہ کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ میں گزشتہ ایک سال میں مکمل ہوئے اور جاری تعمیراتی کاموں کے پاس اس طرح کے معلوماتی بورڈ آٹھ دنوں میں لگائے۔ اگر آٹھ دنوں کے اندر بورڈ نہیں لگائے جاتے ہیں تو جنتادل سیکولر ڈھول بجا کر کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ کے خلاف دھرنا احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

شہر میں کئی لیڈران انکے بڑے بڑے فنڈ سے تعمیراتی کام ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ وہ کام کس نوعیت و معیار کے ہوئے یہ بات عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ اسلیے ایسے لیڈران کو انکے زریعے ہوئے تعمیراتی کاموں کی معلومات پر مشتمل بورڈ لگانے میں پہل کرنا چاہیے۔ اگر آپ نے ایماندری سے کام کروایا ہے اور بجٹ منظور ہونے سے لیکر کام مکمل ہونے تک کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے تو آپ کو اسطرح کا بورڈ لگانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آپ کے کام میں شفافیت نہیں ہے اور پیسوں کی خردبرد ہوئی ہے تبھی آپ بورڈ لگا کر تمام معلومات عوام کے سامنے پیش کرنے سے ڈریں گے۔

شان ہند نہال احمد
صدر جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
اپوزیشن لیڈر، مالیگاؤں کارپوریشن

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages