مالیگاؤں میں دو بچوں کی ماں نے پھانسی لگاکر کی خودکشی
مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ کرائم ڈیسک) آج بروز منگل کی صبح 7 بجے 26 سالہ شبانہ پروین اظہرالدین نامی خاتون اپنے گھر میں پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی. اس ضمن میں ملی اطلاعات کے مطابق اسلامیہ کالونی کی ساکنہ شبانہ پروین 2 بچوں کی ماں ہے. اس کا میکہ دھرن گاؤں کا بتایا جارہا ہے. صبح 7 بجے جب اہل خانہ نے شبانہ کو پھانسی کے پھندے پر جھولتا ہوا پایا تو فورآ اس کی اطلاع پولس کو دی. شبانہ پروین کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پنچ نامہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کردیا. شبانہ پروین کی خودکشی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے. پولس تفشیش جاری ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں