src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی پر اینٹی کرپشن بیورو کا شکنجہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 30 ستمبر، 2022

مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی پر اینٹی کرپشن بیورو کا شکنجہ

 



مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی پر اینٹی کرپشن بیورو کا شکنجہ



مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ کرائم ڈیسک) موصولہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق شہر کے سٹی اسٹیشن پر اینٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ پڑا ہے.   اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی گھسر پر ایک مسلم تاجر سے رشوت مانگنے کا الزام ہے. سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئی گھسر کئی روز سے اس مسلم تاجر سے رشوت کے کا مطالبہ کر رہے تھے.  جس کی شکایت اینٹی کرپشن بیورو پر کی گئی تھی.  تادم تحریر چھاپہ مار کاروائی جاری ہے اور سٹی پولیس اسٹیشن کے باہر عوام کا ایک حم غفیر موجود ہے.  

تفصیلات کے مطابق ناسک یونٹ کی کاروائی میں سٹی پولس اسٹیشن ایک پولس آفیسر اور ایک ملازم کے گرفتار ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ 30 سالہ شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی کہ ملزم نمبر ایک سریش کمار تارا چند ، پولیس انسپکٹر مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن ، ناسک دیہی, ساکن ساکن  فلیٹ نمبر 05 ، شیوا پروتی اپارٹمنٹ ، سرسوتی اسکول ، سوئے گاؤں اور ملزم نمبر دو ، اتارام کاشی ناتھ پاٹل ، پولیس نائیک ، بکل نمبر 2493 ، مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن ، ناسک دیہی, ساکن کمرہ نمبر 6 ، دوسری منزل ، موچھی کارنر ، کیمپ روڈ ، مالیگاؤں سٹی اسی طرح تیسرا ملزم سید راشد سید رفیق عرف راشد بانا مالیگاؤں رشوت لینے کے معاملے ملزم بنائے گئے ہیں ۔ اس طرح کی پریس نوٹ ناسک ضلع اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے دی گئی ۔ پریس نوٹ کے مطابق 3 ستمبر کو شکایت کنندہ کا بھائی اور اس کے دو دوست رات کے کھانے کے بعد گھر واپس آرہے تھے تب ہی انہیں اس بنیاد پر مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا کہ وہ ایک ممنوعہ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں. شکایت کنندہ کے بھائی اور اس کے دو دوستوں نے کاروائی نہ کرنے کیلئے پولس سے مطالبہ کیا ۔ ان سے پولس نے لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اسی طرح اسکے بھائی اور دوست سے پچاس ہزار طلب کرنے کو کہا اس ر سمجھوتہ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بھائی کے لئے ہیں ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس ضمن میں ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔  اس پر اس کاروائی میں سندیپ گھوگے ، پولیس انسپکٹر اینٹی کرپشن بیورو ، اسٹنٹ آفیسر گائتری بادها, ایکناتھ باویسکر ، منوج پاٹل ، سنجے ٹھاکرے ، نتن نبیٹیر ، سنتوش کنگورڈ لنگورڈے نے سنیل کڑاسنے سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی کرپشن بیوروگی رہنمائی میں کاروائی کو انجام دیا ۔ نارائن نیبالڈ ایس او ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ، ستیش بھامرے ایس او ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولس ، ڈائریکٹر جنرل پولیس مہاراشٹر اسٹیٹ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ملازم یا آفیسر عوام سے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کریں اینٹی کرپشن بیورو ناسک 0253 - 2575628 - 0253 - 2578230 - ٹول فری نمبر 1064 -


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages