اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے عہدے سے ایڈوکیٹ پروین چوہان کو ہٹا دیا گیا
جلگاؤں :ریاست بھر میں مختلف مالیاتی جرائم کے 19 ؍مقدمات میں سرکار کی طرف سے جرح کررہے خصوصی ایڈوکیٹ پروین چوہان کو ریاست کے محکمہ قانون اور انصاف نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، گذشتہ روز یہ کاروائی عمل میں آئی ہے۔ واضح ہوکہ ایڈوکیٹ پروین چوہان پر مبینہ طور پر ایم ایل اے گریش مہاجن سمیت ان کے قریبی افراد کو بی ایچ آر کریڈ یونین سوسائٹی کے معاملے میں پھنسانے کی سازش رچنے کے الزام لگایا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ سال ایک اسٹنگ آپریشن سامنے آیا تھا جو چوہان کے دفتر میں خفیہ کیمرہ لگا کر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق جلگائوں کے گھر کل گھوٹالے کے معاملے میں سال ۲۰۱۴ میں خصوصی سرکاری وکیل کے طور نامز د کیا گیا تھا ۔اس معاملے کی سماعت ہو کر تمام خاطی افراد کو سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعدبی ایچ آر کریڈٹ یونین میں ہوئے کروڑوں روپے کے گھوٹالے کے سلسلے میں ریاست بھر میں 84 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان مقدموں میں سرکار کی طرف سے جرح کا کام بھی ایڈوکیٹ پروین چوہان ہی کررہے ہیں ،اسکے علاوہ پونے کے’’ڈی ایس کے‘‘ کے مقدمےمیں سرکاری وکیل ہیں ۔گزشتہ سال ریاست کے سابق اپوزیشن لیڈر اور موجود ہ نائب وزیر اعلی دیوریند فڑنویس نے اسمبلی ہال میں تقریر کرتے ہوئے ایڈوکیٹ پروین چوہان کے اسٹنگ آپریشن کے کچھ ویڈیو پیش کئے تھے ،اور یہ الزام لگایاتھا کہ بی ایچ آر کیس میں گریش مہاجن کے ساتھ بی جے پی کے کچھ لوگوں کوپھسانے کی سازش ایڈوکیٹ چوہان کر رہے ہیں ،اس کے بعد سنسنی پھیل گئی تھیں ۔شندے ۔فڑنویس کےمشترکہ گروپ کے اقتدار میں آجانے کے بعد اس بات کا قیاس اور بحث ہورہی تھیں کہ ایڈوکیٹ پروین چوہان کے خلاف انتقامی کاروائی کی جائے گی, اور ہوا بھی ایسا ہی کہ نئی سرکار کو اقتدار میں آئے ہوئے دو سے ڈھائی مہینوں کا وقفہ گذرا ہے اور ایڈوکیٹ چوہان کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس سلسلے میں جب مہاراشٹر نامہ 24 نے بذریعہ موبائل ایڈوکیٹ پروین چوہان سے رابطہ کیا تو انہوں نے مصروف ظاہر کرکے دوسرے دن رابطہ کرنے کا کہا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں