src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشہ، خود کشی اور قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ جد وجہد ضروری ہے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور سماجی کارکنان سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 16 ستمبر، 2022

نشہ، خود کشی اور قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ جد وجہد ضروری ہے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور سماجی کارکنان سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل







نشہ، خود کشی اور قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ جد وجہد ضروری ہے
علمائے کرام، ائمہ مساجد اور سماجی کارکنان سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی اپیل



  شہر عزیز مالیگاؤں کو اللہ پاک نے مختلف نعمتوں سے نوازا ہے، یہاں بڑی تعداد میں مساجد اور مدارس آباد ہیں اور بڑے پیمانے پر یہاں دینی واصلاحی سرگرمیاں انجام پاتی ہیں، اسی طرح علمائے کرام، ائمہ مساجد اور ملت کا درد رکھنے والے افراد کی فکر اور محنت کے نتیجے میں اس شہر کے لوگ دینی مزاج کے ساتھ زندگی گزارتے آئے ہیں۔ ادھر کچھ عرصے سے شہر میں نشہ، خود کشی، قتل اور لڑکے لڑکیوں کے ناجائز تعلقات کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،ان واقعات کے تناظر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین داری کے حوالے سے پہچانے جانے والے اس شہر کے لیے یہ باتیں بہت ہی نا مناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں کی روک تھام اور معاشرے کی اصلاح کے لیے علمائے کرام او ر ائمہ کرام کا آگے آنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علمائے کرام وارثین انبیاء ہیں اور معاشرے کی اصلاح ودرستگی کا فریضہ ان کے کاندھوں پر عائد ہے۔ عام مسلمانوں پر بھی علمائے کرام اور ائمہ مساجد کی نصیحتیں اثر انداز ہوتی ہیں۔اس لیے اگر علماء اور ائمہ حضرات اپنے اپنے علاقوں میں نوجوانوں کو ساتھ لے کر منظم انداز میں اصلاح معاشرہ کی جد وجہد کریں تو اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے بتایا کہ مورخہ ۱۶ ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء فوراً حافظ خلیل احمد ملی جماعت خانہ (عبداللہ نگر) میں ایک ہنگامی میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں  علمائے کرام، ائمہ مساجد اور شہر بھر کی دینی تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے، اس میٹنگ میں نشہ، قتل اور لڑکے لڑکیوں کے ناجائز تعلقات بطور خاص خود کشی کے اسباب اور ان کے حل پر غور وخوض کیا جائے گا اور باہمی صلاح  ومشورے سے ایک لائحہ عمل طے کرکے مشترکہ جد وجہد کی جائے گی۔مولانا محترم نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے بطور خاص گذارش کی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں ضرور تشریف لائیں اور اصلاح معاشرہ کی اس جد وجہد میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages