نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کو آل مالیگاؤں ایڈمنس دینی گروپ کی بھر پور تائید و حمایت
مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی قیادت کو سلام
23 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ، قدوائی روڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے شہر سطح پر عظیمُ الشّان اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں خطیب ہندوستان، آلِ رسول، حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نشہ کی تباہ کاریاں اور اسکے نقصانات کے عنوان پر فکر انگیز خطاب فرمائیں گے مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ اور عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اس اقدام کی آل مالیگاؤں ایڈمنس دینی گروپ کی جانب سے بھر پور تائید و حمایت کی جاتی ہے اور بارگاہِ صمدیت میں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے صدقہ و طفیل مولانا سید محمد امین القادری صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ہر محاذ پر کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ہم تمام ایڈمنس حضرات حضرت کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ آپ نے اپنے شہر کی سالمیت اور بقا کے لئے بر وقت اقدام اٹھایاـ
فقط والسلام :- آل مالیگاؤں ایڈمنس دینی گروپ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں