: شوہر پیسہ کمانے گیا ممبئی، واپس آنے پر پتہ چلا کہ دو بچوں کی ماں عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی
بہار کے گوپال گنج سے ایک بہت ہی دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص بیوی بچوں کی خواہشات پوری کرنے کی غرض سے پیسہ کمانے کے لیے ممبئی گیا تھا۔ چھ ماہ بعد جب وہ واپس آیا تو گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ تب اس نے جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ بیوی ممبئی جاتے ہی اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔
اب شوہر اپنی بیوی کے پیار میں دیوانہ ہو کراس کی تصویر لیے گھر گھر بھٹک رہا ہے اور لوگوں سے مدد کی اپیل کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر اس کی بیوی اب بھی واپس آتی ہے تو وہ اسے اپنے پاس رکھ لے گا۔
شوہر نند جی گری نے بتایا کہ آٹھ سال قبل اس کی شادی اچکاگاؤں کی رہنے والی ممتا دیوی سے ہوئی تھی۔ دونوں نے محبت کی شادی کی تھی۔ اس شادی سے ان کی ایک چھ سالہ بیٹی اور پانچ سالہ بیٹا بھی ہے۔ اس نے بتایا کہ چھ ماہ قبل وہ ممبئی پیسے کمانے گیا تھا لیکن جب واپس آیا تو گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ اس نے محلے کے لوگوں سے اس بابت دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی بچوں کے ساتھ اپنے عاشق کے ساتھ چلی گئی ہے۔
مشتعل شوہر نے اپنی بھابھی پر بیوی کو بھگانے کا الزام لگایا ہے۔ اس نے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یاد کر رہا ہے۔ اگر بیوی پھر بھی واپس آئے تو وہ اسے اپنالے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں