src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں ادارہ القاسم وفد کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات روڈ درستی،پانی، صاف صفائی سمیت کئی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 اگست، 2022

شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں ادارہ القاسم وفد کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات روڈ درستی،پانی، صاف صفائی سمیت کئی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ




شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں ادارہ القاسم وفد کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات



روڈ درستی،پانی، صاف صفائی سمیت کئی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ




 مالیگاؤں : صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں ادارہ القاسم کے ایک وفد نے پیر کو ایڈیشنل کمشنر گنیش گیری سے ملاقات کی اور نیاپورہ، پوار واڑی، مولانا حنیف ملی نگر (دتّ نگر)، رونق آباد، محوی نگر و اطراف کے علاقوں کے مختلف مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا- رکن جنتادل سیکولر اور ادارہ القاسم کے ذمہ دار مسیح اللہ بیسٹ نے مطالبہ کیا کہ عائشہ حکیم چوک سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے درمیان سڑک کے بیچ لگے بجلی کے کھمبوں سے حادثہ ہونے کا خطرہ ہے- اسلیے ان بجلی کے کھمبوں کی جگہ تبدیل کی جائے- اسکے علاوہ عائشہ حکیم چوک سے مالیگاؤں ہائی اسکول کی طرف جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے- روزانہ ہزاروں افراد بشمول طلبا و طالبات اس راستے کا استعمال کرتے ہیں- اسلیے سڑک کی ازسرنو تعمیر کی جائے- بارش کیوجہ سے فتح میدان اور پوارواڑی کے درمیان سڑکیں بہت خراب ہیں- ان راستوں کی درستی کا کام فوری طور پر کیا جائے، ایسا مطالبہ بھی کیا گیا-

مالیگاؤں ہائی اسکول اور ایکتا سوئٹس کے درمیان اور ساٹھ فٹی روڈ پر نالے کھلے ہوئے ہیں- یہ نالے رہائشی علاقوں سے لگ کر ہیں اسلیے بچوں کے نالے میں گرنے کا خدشہ لگا رہتا ہے- اسکے علاوہ کھلے نالے کے سبب آس پاس کے علاقوں میں تعفن اور بیماری پھیلنے کا بھی خطرہ ہے- وفد نے مطالبہ کیا کہ ایسے سبھی نالوں پر چیمبر کی جگہ چھوڑ کر آر سی سی سلیب بنایا جائے- وفد نے شکایت کی کہ رونق آباد، محوی نگر، مولانا حنیف ملی نگر، رحمن پورہ اور زیتون پورہ میں پانی مقررہ وقت سے کم وقت کے لیے دیا جاتا ہے- اس لیے مزکورہ علاقوں میں 45 منٹ تک پانی آئے، اس بات کو یقینی بنایا جائے- اسکے علاوہ ان علاقوں میں صاف صفائی پر بھی توجہ دی جائے- خصوصی طور پر رونق آباد بیت الخلاء کے پاس، مالیگاؤں ہائی اسکول چوک اور عائشہ حکیم چوک پر اور عزیز کلو اسٹیڈیم کے پاس کچرا کنڈی رکھی جائے، اسطرح کا مطالبہ بھی وفد نے کیا-

وفد نے مزکورہ مسائل کے تعلق سے شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور ادارہ القاسم کی جانب سے مطالباتی مکتوب بھی دیا- ایڈیشنل کمشنر گنیش گیری نے مزکورہ مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ہے- وفد میں مسیح اللہ بیسٹ کے علاوہ زبیر انصاری،خالد ماسٹر،عرفان کرسٹل، ذوالفقار سر اور ابوللیث انصاری شامل تھے-


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages