رکن اسمبلی فاروق شاہ کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے تعمیر کردہ قندیل لیمپ کا مولانا حفظ الرحمن (صدر جمعتہ العلماء ارشد مدنی) کے ہاتھوں افتتـاح ..!!
شہر کے اقلیتی علاقوں میں قندیل لیمپ کا نصاب اپنی نوعیت کا پہلا شاہکار ہوگا ..!!
دھولیہ : شہر دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ کے مقامی ترقیاتی فنڈ سے مدنی چوک ، مولوی گنج میں مرکز مسجد سے متصل خوبصورت و دیدہ زیب قندیل لیمپ کی تعمیر کی گئی۔ جس کا افتتاح آج مولانا حفظ الرحمن صدر جمیتہ العلماء ارشد مدنی کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہر عزیز دھولیہ کے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی موجودگی میں قندیل لیمپ کا افتتـاح عمل میں آیا ۔ اس تقریب سے محمد یوسف المعروف پاپا سر ، سعود سردار اور رئیس ہندوستانی نے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ذریعے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے اقلیتی علاقوں میں مرکز کا مقام رکھنے والے مولوی گنج مدنی چوک میں قندیل لیمپ کے نصاب سے مدنی چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ کی خصوصی توجہ اور مجلس کے سرگرم رکن سعود سردار کی زیر نگرانی تعمیر کیا گیا قندیل لیمپ اقلیتی علاقوں میں اپنی نوعیت کا پہلا قندیل لیمپ ہوگا ۔ آج سے پہلے کئی آمدار آئے اور گئے لیکن کسی نے بھی مولوی گنج مدنی چوک علاقے کو جگمگانے اور مدنی چوک کی خوبصورتی اجاگر کرنے کی نیت سے اس طرح کا کوئی تاریخی کام انجام نہیں دیا ۔ شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ شہر کے اْن اقلیتی علاقوں پر اپنی ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جہاں ترقیاتی کاموں کا فقدان تھا ۔انھوں نے اقلیتی علاقوں میں روڈ اور گٹر کی تعمیر ، اسٹریٹ لائٹ کا نصاب ، پانی کی قلت دور کرنے کے لئے جگہ جگہ پائپ لائن بچھوانا اور بورنگ کروانے کے علاوہ اوپن اسپیس پر وال کمپاؤنڈ ، عوامی بیت الخلا کی تعمیر ، چوراہوں پر سرکل کی تعمیر ، منی بس اسٹیشن کی تعمیر ، درگاہوں اور قبرستانوں میں مختلف تعمیری کام کو انجام دے رہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں شہر کے تمام اقلیتی علاقوں کے وارڈ ، محلّوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کی شروعات ہونے جا رہی ہے جس سے شہر کے اقلیتی علاقوں کی کایا پلٹ ہوگی ۔ آج قندیل لیمپ کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہمراہ صدر جمعیت حافظ حفظ الرحمن ، مولوی شکیل ، سلیم سیٹھ ، کارپوریٹر عمیر انصاری ، کارپوریٹر للو سیٹھ ، افتخار احمد منا سیٹھ ، کارپوریٹر ناصر پٹھان ، کارپوریٹر ڈاکٹر سرفراز ، سعود سردار ، وسیم اکرم ، یوسف پاپا سر ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، حلیم شمس الدین ، سعود عالم ، شاہد سر ٹیپو ، شاھد انور ، زید ذاکر حسین ، شعبان مقادم ، رئیس ہندوستانی ، ماجد پٹھان ، خالد بھائی جی ، ساجد مکو پہلوان کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی رہائشی لوگ موجود تھے ۔
حلیـم شمـس الـدیـن انصـاری
رکن، کل ہنــد مجلــسِ اتحـاد المسلـمیـن دھولـیہ شہـر
☎️8830022622
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں