سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سچن پاٹل کے ساتھ ناسک ٹول بوتھ کے ملازم کی دادا گری۔
ناسک: ناسک کے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل کی کار کو روک کر ان کے ساتھ دادا گری کرنے کا ایک چونکا دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیپل گاؤں بسونت ٹول پلازہ پر پیش آیا۔ اس سلسلے میں رات دیر گئے پیپل گاؤں پولس اسٹیشن میں ٹول بوتھ کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ناسک کے دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سچن پاٹل بذریعہ کار جب پیپل گاؤں سے ناسک جارہے تھے تو ٹول بوتھ والی گلی میں پہنچنے کے بعد وہ لین بند تھی، اس لیے وہ گاڑی کو دوسری لین میں لے گئے۔ لیکن جب 15 سے 20 منٹ کے بعد بھی لین نہیں کھلی تو پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے بعد ملازمین نے گاڑی کو گزرنے نہیں دیا اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بحث تکرار اور دادا گری کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پیپل گاؤں پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور متعلقہ ملازم کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایات کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متعلقہ ملازم کو اپنی حارست میں لے لیا۔ اسی دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل جو فرض شناس پولیس افسر کے طور پر مشہور ہیں، مالیگاؤں سے اپنا سرکاری کام مکمل کرکے واپس آرہے تھے۔ اس وقت یہ سب کچھ پیپل گاؤں ٹول بوتھ پر ہوا۔ اس سلسلے میں اب پیپل گاؤں پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ پیپل گاؤں ٹول بوتھ پر ملازمین کی کٹھور رویے کو روکنے کے لیے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ اب زور پکڑ رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں