src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں بڑا قبرستان میں کتوں کی دھماچوکڑی سے قبروں کی بے حرمتی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 18 اگست، 2022

مالیگاؤں بڑا قبرستان میں کتوں کی دھماچوکڑی سے قبروں کی بے حرمتی

 

  


مالیگاؤں بڑا قبرستان میں کتوں کی دھماچوکڑی سے قبروں کی بے حرمتی 



بڑا قبرستان ٹرسٹی اور کارپوریشن انتظامیہ فورآ ایکشن لیں.  




مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ نیوز ڈیسک)  مالیگاؤں شہر کارپوریشن کا  باوا آدم ہی نرالا ہے. پورے شہر میں تو اندھیر نگری چوپٹ راج ہے.  ایسے میں کتوں نے جہاں پورے شہر میں دھما چوکڑی مچا رکھی ہیں.  وہی اب اب کے دھمال سے قبرستان بھی محفوظ نہیں ہے. مہاراشٹر نامہ کو آج بروز جمعرات بڑا قبرستان کی بعد نماز مغرب کی کچھ تصویریں موصول ہوئیں . جن میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کس طرح جھنڈ بناکر قبروں کو اپنی آماجگاہ بنائے ہوئے ہیں . مذکورہ بالا تصاوہر حمیدیہ مسجد کے داخلی دروازے کے طرف کی ہیں.  واضح رہے کہ جس طرح ان کتوں نے قبرستان  ڈیرہ ڈال رکھا ہے اور بڑے آرام سے ایک جھنڈ کی شکل میں قبروں پر استراحت فرما رہے ہیں اس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہیں.  کتے نجس ہے اس طرح ٹولیوں کی شکل میں قبروں دھماچوکڑی کرنے سے جہاں قبرستان میں نحوست پھیلے گی ساتھ ہی قبروں کی بے حرمتی بھی ہوگی.  لہذا بڑا قبرستان ٹرسٹی اور کارپوریشن انتظامیہ اس جانب فوری توجہ دیں اور قبرستان کو کتوں سے پاک کریں.  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages