عبّاس..! چراغ جلا دو..... امام حسین کا یہ جملہ علمدار کربلا کے لئے عظیم اعزاز ہے: (مولانا سید محمد امین القادری صاحب)
دورانِ بارش اہلیانِ مالیگاؤں کا اپنے امام کی بارگاہ میں زبردست خراج عقیدت
مالیگاؤں : الحمدللہ! ٩ محرم الحرام شبِ عاشور ہے باران رحمت کا نزول دن بھر ہوتا رہا اور بعد نمازِ مغرب اہلیانِ مالیگاؤں مرد و خواتین اپنے بچوں کے ساتھ، نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ اے ٹی ٹی ہائی اسکول کی جانب رواں دواں ہیں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری چوبیسواں سالانہ ذکرِ سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نویں نششت آج بروز پیر بعد نمازِ مغرب اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں منعقد ہوئی الحمدللہ بارش ہونے کے باوجود محفلِ ذکرِ شہادت اپنے طئے شدہ مقام پر منعقد ہوئی جس میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے گذشتہ خطاب کو آگے بڑھاتے ہوئے مکّۂ مکرمہ سے کوفہ کا سفر اور رضائے الٰہی کے مطابق قافلۂ امام حسین کا کربلا معلیٰ میں قیام اور کچھ اہم شہادتیں بیان فرمایا مولانا موصوف نے کوفیوں کی بے وفائی، غداری اور حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کو تفصیلی بیان کیا ساتھ ہی کوفہ والوں نے کس طرح سے سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ غداریاں کیں اور ان بے وفائی کے تناظر میں سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطبات بیان کئے اسی طرح شبِ شہادت (شبِ عاشور) کو خیمہ امامِ عالی مقام سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنے رفقاء اور جانثاران کے درمیان آخری خطبہ بھی حاضرین کے روبرو پڑھ کرسنایا اور علمدار کربلا، وفادار آلِ نبی، حضرت غازی عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفاداری کا ایمان افروز ذکر کیا اپنے ملفوظات حسنہ میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے معرکۂ کربلا میں دین متین کو ہمیشہ کے لئے ہرابھرا کرنے کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے اور اہل بیت اطہار کی بہادری، ہمت، شجاعت، دلیری، بیباکی، کو بیان کیا ساتھ ہی ان پاک نفوس کی شہادت کو سلسلہ وار بیان فرمایا آج کا پروگرام تاریخی اہمیت کا حامل رہا کہ بارش ہونے کے باوجود اہلیانِ مالیگاؤں نے اہل بیت اطہار سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شریک رہےـ سادات کرام،مشائخین عظام و علمائے اہلسنّت کی تعداد بھی قابلِ ذکر رہی صلوٰۃ السلام اور دعا کے بعد نویں نششت کو دسویں نششت تک ملتوی کیا گیا آج بروز منگل بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک ATT ہائی اسکول گراؤنڈ پر اس سال کی دسویں و آخری نششت منعقد ہوگی مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا خطاب ان شاء اللہ 8 بجے شروع ہوجائے گاـ
رپورٹ : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں