الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں 75 ویں یومِ آزادی کا جشن
علمائے کرام، اور حفاظ کرام کے دست مبارک سے ترنگا لہرایا گیا
مالیگاؤں :. 15 / اگست 2022ء بروز پیر صبح 7 بجے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کے زیرِ سرپرستی ملک ہندوستان کی 75 ویں یومِ آزادی کا جشنِ انتہائی تزک احتشام کے ساتھ منایا گیا تقریب کا آغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے ہوا بعد تلاوت بارگاہِ رسول مقبول ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ پی کیا گیا بعدہ حب الوطنی سے سرشار نظم اور مقالہ پیش کئے گئے اس موقع پر الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے اساتذۂ کرام جمیع علمائے کرام نے جنگ آزادی اور ملک کو آزاد کرانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدین کی قربانیوں کو طالبان علم کے روبرو پیش کیا نصیحت آمیز گفتگو میں علمائے کرام نے طالبان علم کو ملک سے وفاداری کا درس دیا الحمدللہ! آغازِ جامعہ سے ہر سال یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی جاتی ہے اور حب الوطنی سے سرشار پروگرام و ملک کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت و محبت پیش کیا جاتارہا ہےـ آج کی تقریب میں حضرت مولانا اسماعیل یارعلوی صاحب حضرت علّامہ مفتی محمد رضا مرکزی، حضرت مولانا محمد حسین نجمی، حضرت مولانا مفتی راشد مصباحی، حضرت مولانا حافظ مزمل حسین، حضرت مولانا حافظ تجمل حسین، مولانا اشفاق نجمی، مولانا اشفاق امجدی ، حافظ صادق اشرفی، حافظ مظفر نوری، حافظ ارشاد نوری حافظ تنویر نوری شریک رہیں اور جبکہ الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے جملہ تمام تعلیمی شعبہ جات میں زیر تعلیم طالبان علم کثیر تعداد میں شریک تھے جشنِ یومِ آزادی کی مناسبت سے جامعہ کے در و دیوار کو مختلف طریقوں سے سجایا گیا اختتام تقریب میں ملک ہندوستان کی سالمیت بقا ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی اور تبرک تقسیم کیا گیاـ
رپورٹ :- الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں