مخدومی فیضان جاری ہے: حافظ محمد اسماعیل اشرفی
مالیگاؤں: مورخہ 28 اگست 2022 بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد اہلسنّت حجّن عائشہ فاروق شکاری درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں بینا و نابیناوں کے مدرسہ کے زیر اہتمام عرس سرکار سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کا انعقاد ہوا.
ٹرسٹیان و ذمہ داران کی سرپرستی میں عرس مبارکہ کی روحانی مجلس کا آغاز ہوا. نابینا حافظ محمد ذاکر فیضی صاحب نے قرآت حمد پاک اور منقبت شاہ سمناں پیش کی. دارالعلوم کے طلباء نے بھی نعت و منقبت پیش کی. مسجد ہٰذا کے خطیب و امام حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب نے کہا کہ مخدوم پاک فیض آج بھی جاری ہے مخدوم سید سلطان اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ نے بادشاہت و سلطنت کو لات مار کر اللہ عزوجل کے سرکار مدینہ ﷺ کے دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے سمناں سے کچھوچھ مقدسہ تک سفر کیا. آج سارے عالم میں ان کی شہرت عام ہے. پوری دنیا میں عرس جاری ہے خراج عقیدت اپنے اپنے اندر میں پیش کررہے ہیں. قرآن خوانی صلاۃ و سلام کے بعد دعا گئ بالخصوص ١٢ نومبر ٢٠٢١ ناموس رسالت ﷺ پر احتجاج درج کرانے پر گرفتار کیا گیا دس ماہ سے قید و بند صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ان کی رہائ کے لیے خصوصی دعا کی گئی. نیاز اشرفیہ کا اہتمام رہا.
ٹھیک تین بجے سے پانچ بجے تک لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ ، لڑکیوں فری سلائی کلاس خدیجہ حجن لڑکیوں فری سلائی کلاس کے زیر اہتمام عرس مخدوم پاک منعقد ہوا. سرپرستی والدہ صوفئ ملّت زلیخا حجّن صدارت زوجہ عائشہ بانو نظامت عالمہ فاضلہ اشرفی مریم مہر مقرّرِ خصوصی عالمہ فاضلہ ثوبیہ ثمرین رہی. مہمان خصوصی میں عالمہ ثمیہ، انوری بانو، شکیلہ آپا، قدسیہ تبسم، عقیلہ بانو، فرحین تبسم، معزز خواتین اسلام دارالعلوم کی طلبات شریک عرس رہے سوانح مخدوم سمناں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے خطاب ہوا. ١٢ نومبر کے محروسین کی رہائی کے لیے خواتین کے اجتماع میں عرس مخدوم سمناں کے موقع پر اجتماعی دعا کا اہتمام رہا. قرآن خوانی صلاۃ سلام اور دعا پر روحانی مجلس کا اختتام ہوا. شیرنی تقسیم کی گئی
دونوں پروگرام کی سرپرستی جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب ،سیٹھ اکبر اشرفی صاحب ،مولانا محمد یوسف چشتی صاحب ،صوفی بلال احمد صابری صاحب ،زیرِ نگرانی حافظ محمد اسماعیل اشرفی مولانا مختار اشرفی ،حافظ عرفان رضا ،حافظ ذاکر فیضی نابینا ،حافظ محمد یاسین نابینا مدرسہ کی معلمہ فری سلائی کلاس کی ٹیچر اور شمیم خالہ بینا و نابیناوں کے مدرسے کے طلباء لڑکیوں کے مدرسے کی طالبات سلائی کلاس کی بچیاں ملت کی پردہ نشین خواتین اسلام شریک عرس رہی. تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں