پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ پر پرجوش ہوں، کے ایل راہول
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیاء کپ کے میچ کو لے کر جہاں کرکٹ شائقین پرجوش ہیں وہیں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول بھی پرجوش ہیں۔
کے ایل راہول نے پریس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ ہارنا دکھی کرتا ہے۔ آپ ایک اچھی شروعات کرنا چاہتے ہیں، جو ہمارے ساتھ نہیں ہوا۔ ہمیں ایک بار پھر پاکستان سے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جس کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں۔
کے ایل راہول نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ ہی دلچسپ ہوتا ہے۔ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے ساتھ میچ یقیناً ایک بڑا چیلنج ہے۔ یہ سبھی کے لیے خود کو چیلنج کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں