بینا و نابیناؤں کا مدرسہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں رسم پرچم کشائی
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستان ہمارا
(حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب)
۔ الله پاک بھارت دیش میں امن و شانتی عطا فرمائے
(سیٹھ شیخ اکبر اشرفی)
75 ویں یوم آزادی کی بھارت واسیوں کو مبارکباد
(جانشین صوفئ ملت صوفی نورالعین صابری صاحب)
مالیگاؤں : 15 اگست 2022 بروز پیر صبح ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر بینا و نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اھلسنت فیض القرآن لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ خدیجہ حجن زوجہ حاجی محمد الیاس فری سلائی کلاس درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی میں
بدست سرپرست محترم صوفی شمس الضحی قادری صاحب کے برچم کشائی عمل میں آئی- اس موقع پر صدرمدرس حافظ محمد اسماعیل اشرفی صاحب نے کہا کے اس ملک کی آزادی میں سبھی کا خون شامل ہے بلکہ ہمارے اسلاف اور علمائے کرام نے اس ملک کی آزادی کے لیے اتنا خون بہایا ہے کسی نے پانی بھی نہیں بہایا ہے-
پروگرام کی صدارت صدر مولیٰ علی اکیڈمی اشرفی عبدالماجد شکاری صاحب
نے کی حافظ ذاکر فیضی صاحب اور طلباء و طالبات نے یوم آزادی پر ترانہ اور نظم پیشِ کی ۔خطیب ملت صوفی انیس احمد قادری صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا شرکاء پرچم کشائی مولانا محمد یوسف چشتی، صوفی بلال احمد صابری، انصاری نصیر احمد رضوی، شفیق احمد رضوی (انجمن سرکار مفتی اعظم ہند) ریاض احمد عطر والے ( صدر سنی تعزیہ کمیٹی ) حافظ جاوید اشرفی، شمس الدین اینٹ والے۔ حکیم محمد صابر۔ طیب بابا، مولانا مختار اشرفی۔ حافظ عرفان رضا۔ حافظ محمد یاسین۔ حافظ ذاکر فیضی۔ حافظ ابوذر انصاری۔ سلیم بھائی۔ نظام بھائی۔ حافظ ۔ حافظ نظامت علی صاحبان۔ معززین دارالعلوم کی معلمات طلباء و طالبات رہے۔ مہمانان کی گل پوشی حامد اختر موذن صاحب نے کی ۔ دعا مولانا محمد یوسف چشتی صاحب نے کی شہدائے جنگ آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا وہیں صوفئ ملت حضرتصوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں دعائیہ کلمات پیش کیا امن اور شانتی کے لیے دعائیں کی طلباء و طالبات میں شرینی تقسیم کی گئی .
تمام ہی شرکاء پروگرام کا شکریہ ناظم اعلیٰ صوفی جمیل قادری ٹیلر نے کیا.
ایسی تحریری اطلاع شعبہ نثر اشاعت بینا و نابیناؤں کا مدرسہ درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں نے جاری کی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں