بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی ملی ضمانت۔
تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ضمانت مل گئی۔ عدالت نے ان کا ریمانڈ واپس کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں، ٹی راجہ سنگھ کو مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ اسے پولیس نے منگل کی صبح گرفتار کیا تھا۔
تاہم، عدالت نے اس کی گرفتاری کے دوران ضابطہ فوجداری کے سیکشن 41 (سی آر پی سی) کی تعمیل نہ ہونے کے بعد ان کی رہائی کا حکم دیا۔ ٹی راجہ سنگھ کو وارننگ کے ساتھ رہا کیا گیا۔ قبل ازیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو اپنے تلنگانہ کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو اسلام کے خلاف کیے گئے ایک متنازعہ تبصرہ کے سلسلے میں پارٹی سے معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا جس میں پوچھا گیا کہ کیوں نہ انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے۔
سنگھ کے ایک مخصوص مذہب کے خلاف مبینہ متنازعہ ریمارکس نے اس وقت زور پکڑا جب کمیونٹی کے کئی افراد نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں دھرنا دیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بی جے پی ایم ایل اے نے پیر کو ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ایک خاص مذہب پر تنقید کی گئی تھی۔ ویڈیو میں سنگھ کو مبینہ طور پر ایک خاص مذہب کے خلاف کچھ ریمارکس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ فاروقی نے حال ہی میں شہر میں ایک تقریب میں پرفارم کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں