مختلف مسالک و مکاتب فکر اور ملی تنظیموں کی نمائندہ شخصیات کی ائمہ مساجد ، مقررین اور اہلیان شہر سے اپیل
مالیگاؤں : شہر مالیگاؤں کے خطباء اور مقررین کی تنظیم گلشن خطابت کی جانب سے رشتہ نکاح کے انتخاب کو آسان کرنے کے سلسلے میں جو اصلاحی کوششیں جاری ہیں ، ہم ان کی تائید و حمایت کرتے ہیں ، اور تمام ائمہ مساجد سے درخواست کرتے ہیں کہ مؤرخہ 26 آگست بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل رشتہ نکاح کے عنوان پر خطاب فرمائیں اور گلشن خطابت کی جانب سے جاری کردہ رشتہ نکاح سے متعلق ہدایات پر مشتمل تحریر پڑھ کر سنائیں۔
ہم اہلیان شہر سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ نماز جمعہ سے قبل ہونے والے خطاب کو اہتمام کے ساتھ سماعت کریں اور رشتہ نکاح کے انتخاب کے سلسلے میں اسلامی ہدایات پر عمل کریں نیز اس سلسلے میں بیجا مطالبات سے گریز کریں ۔
اللہ پاک ہم سب کو زندگی کے تمام شعبوں میں اسلامی تعلیمات و ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
گزارش کنندگان : حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب ( شیخ الحدیث معہد ملت )
مفتی محمد اسماعیل قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مدنی روڈ)
قاری آصف شعبان صاحب ( صدر جمعیت علماء سلیمانی چوک )
جناب عبد العظیم فلاحی صاحب (امیر مقامی جماعت اسلامی )
مولانا شکیل احمد فیضی صاحب (امیر جمعیت اہل حدیث)
جناب اقبال احمد سر صاحب(امیر جمعیت اہل حدیث)
جناب حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب ( صدر سنی اشرف اکیڈمی )
مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب و جمیع اراکین ( گلشن خطابت گروپ)
الحاج نورانی درگاہی صاحب (صدر اہلکار سوسائٹی مالیگاؤں)
نوٹ : اس موضوع پر خطبہ جمعہ جاری کیا گیا ہے ، اسی طرح رشتہ نکاح سے متعلق اسلامی ہدایات پر مشتمل تحریر پمفلٹ کی شکل میں جاری گئی ہے ۔ دونوں چیزیں حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر وہاٹس ایپ میسیج کریں:
8446393682
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں