src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں پولیس کے خلاف جنتادل سیکولر وفد کی ڈی جی پی سے ملاقات و شکایت , سازش کے تحت ۱۲ نومبر معاملے میں مجھ سمیت کئی بےگناہ افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے: مستقیم ڈگنیٹی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 27 جولائی، 2022

مالیگاؤں پولیس کے خلاف جنتادل سیکولر وفد کی ڈی جی پی سے ملاقات و شکایت , سازش کے تحت ۱۲ نومبر معاملے میں مجھ سمیت کئی بےگناہ افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے: مستقیم ڈگنیٹی




مالیگاؤں پولیس کے خلاف جنتادل سیکولر وفد کی ڈی جی پی سے ملاقات و شکایت


سازش کے تحت ۱۲ نومبر معاملے میں مجھ سمیت کئی بےگناہ افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے: مستقیم ڈگنیٹی






مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں بڑھتے جرائم سے مقامی پولیس کی چشم پوشی اور ۱۲ نومبر تشدد معاملے میں بےگناہ افراد کے نشانہ بنائے جانے کے خلاف جنتادل سیکولر وفد نے آج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (DGP) رجنیش سیٹھ سے ممبئی میں ملاقات کی اور خاطی آفیسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا- وفد میں جنتادل سیکولر کے ریاستی صدر ناتھا شیوالے، سابق رکن اسمبلی شری پتی شندے اور مالیگاؤں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی شامل تھے- مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں شہر میں بالخصوص سٹی پولیس اسٹیشن اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن حدود میں چوری و قتل کی بڑھتی واردات، مقامی پولیس کی غیر قانونی سرگرمیوں سے چشم پوشی و حصے داری اور ۱۲ نومبر تشدد معاملے میں بے گناہ افراد کے خلاف ہورہی کاروائیوں پر ڈی جی پی رجنیش سیٹھ سے تفصیلی گفتگو کی-






مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں جرائم بڑھتے جارہے ہیں- کچھ روز قبل ہی قتل کی دو وارداتیں ہوئیں- ٹووہیلر اور موبائل کی چوری عام بات ہوچکی ہے- اسکے علاوہ نشہ آور اشیا کے کاروبار سمیت غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں- لیکن مقامی پولیس آفیسران یا تماشائی بنے ہوئے ہیں یا مزکورہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں- مقامی پولیس کی جانب سے ۱۲ نومبر تشدد معاملے میں ضمانت پر رہا افراد کو ۱۱۰ ایگل نوٹس دیے جانے کا زکر کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے ڈی جی پی کو کہا کہ پولیس کے ذریعے ملزمین جن میں معزز شخصیات، سماجی خدمتگار شامل ہیں، کو بلاوجہ ہراساں کیا جارہا ہے- بے گناہ افراد کو نہ صرف نامزد کیا گیا ہے بلکہ انکے ساتھ پیشہ ور مجرموں جیسا سلوک بھی کیا جارہا ہے-

مستقیم ڈگنیٹی نے ڈی جی پی کو یہ بھی کہا کہ وہ خود سیاسی طور پر کام کرتے ہیں اور سماجی کاموں میں سرگرم رہتے ہیں- لیکن ایک سازش کے تحت ۱۲ نومبر معاملے میں انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے- موصوف نے مزید کہا کہ پولیس نے چارج شیٹ میں مجھ پر سازش میں شامل ہونے کا الزام لگایا ہے- لیکن عدالت نے نہ صرف میری ضمانت منظور کی بلکہ اس بات کو بھی مانا کہ پولیس کے مطابق جس دن سازش رچی گئی اس دن میں شہر میں ہی موجود نہیں تھا- پولیس کے اس رویے کیوجہ سے آج بھی ۳۰ سے زائد افراد نو ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں-

مستقیم ڈگنیٹی نے شکایت کی کہ مالیگاؤں پولیس ناانصافی کی خلاف اٹھ رہی جمہوری آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے- احتجاج کرنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے- لیکن پولیس مالیگاؤں کے شہریان سے انکا جمہوری حق تک چھیننا چاہتی ہے- وفد نے خاطی پولیس آفیسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور پولیس شہریان کیساتھ اپنے رویے میں سدھار لائے اس بات پر بھی زور دیا- ڈی جی پی نے تمام باتیں بغور سننے کے بعد تیقن دیا کہ وہ اس تعلق سے آئی جی سے بات کریں گے اور خاطی آفیسران کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی- اس ضمن میں آئی جی مستقیم ڈگنیٹی سے جلد رابطہ کریں گے اور شہریان کی شکایتوں پر کاروائی ہوگی- وفد نے مالیگاؤں شہر میں ڈی وائے ایس پی کے خالی عہدے پر جلد کسی آفیسر کی تقرری کرنے کا مطالبہ بھی کیا-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages