پر امن اور نہایت محفوظ طریقے پر امسال کا حج اختتام پذیر
دو ڈھائی سال کے تکلیف دہ لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی خطرناک وباء کے دوران حج بیت اللہ محدود افراد کے زریعہ ہوتا رہا، الحمدللہ امسال سعودی حکومت نے تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے دس لاکھ حجاج کا نظم کیا تھا، سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اس موقع پر حجاج کرام اور پورے عالم کے مسلمانوں کو مناسک حج اور عید الاضحٰی کی مبارک باد پیش کی، عرفات کے میدان میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوتا ہے، جس میں خطبہ اور ظہر وعصر کی نمازوں کی امامت کے لئے سعودی حکومت کسی ممتاز عالم دین کا انتخاب کرتی ہے، اس سال یہ فریضہ انجام دینے کے لئے ڈاکٹر عبد الکریم العیسی جنرل سیکرٹری رابطہ عالم اسلامی کا انتخاب عمل میں آیا تھا، جس پر کچھ لوگوں نے بیچینی کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے کٹر مخالف مولانا سلمان حسینی نے شوشل میڈیا پر اپنے جارحانہ بیانات کے زریعہ ڈاکٹر عبد الکریم العیسی اور امام حرم مکی شیخ عبد الرحمن السدیس کے خلاف ہرزہ سرائ اور یاوہ گوئی کی انتہا کردی، تاہم ڈاکٹر عبد الکریم العیسی کے فاضلانہ خطبہ حج نے سارے اشکالات کافور کردیئے، انھوں نے اپنے خطبہ میں مذہب اسلام کی اساس دعوت توحید کو مؤثر اور دلنشین انداز میں پیش کرتے ہوئے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کے طریقہ حج کی تصویر پیش کی،
منی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کرام کے ٹہرنے اور کھانے پینے کا عمدہ نظم سعودی حکومت نے کیا تھا، جس کے لئے وہاں کی وزارت حج واوقاف کے ساتھ مملکت کے بادشاہ اور ان کے ولیعھد فرزند خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں
واضح رہے کہ حج کے مخصوص ایام یوم الترویہ 8 ذی الحجہ یوم عرفہ 9 ذی الحجہ یوم النحر 10 ذی الحجہ ایام تشریق 11 - 12 - 13 ذی الحجہ جس میں 13 ذی الحجہ کی کمی کرنے کی بھی گنجائش ہے، اصل حج کے ایام ہیں، اس دوران حج کے مناسک قربانی، طواف زیارت، رمی جمرات، بال کا ترشوانا یا منڈوانا انجام دیئے جاتے ہیں
اور اب ان تمام مناسک کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام طواف وداع کرکے یا تو اپنے وطن یا بغرض زیارت مدینہ منورہ روانہ ہو رہے ہیں
مولانا محمد عارف عمری رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور مولانا احمد سراج مہتمم جامعہ فیض عام، بوئسر نے کامیابی کے ساتھ حج 1443 کے اختتام پذیر ہونے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے حکومت سعودی عرب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں