وزیر اعلیٰ نہیں 'شکار' بن گئے ہیں ایکناتھ شندے، نانا پٹولے نے ایسا کیوں کہا؟
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے بی جے پی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی شیوسینا کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے۔ پٹولے یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ بھلے ہی ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہوں۔ لیکن حقیقی معنوں میں وہ بی جے پی کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے شندے کو مگرمچھ کی طرح شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور فڈنویس کی حکومت ہے۔ لیکن دونوں لیڈران ممبئی اور دہلی کے سفر میں مصروف ہیں۔ مہاراشٹر میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے مسائل سننے والا یہاں کوئی نہیں۔ ابھی تک سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کی زمینوں کا پنچنامہ تک نہیں کیا گیا۔ لوگ امید بھری نظروں سے معاوضے کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ لیکن حکومت نے ابھی تک اپنی کابینہ میں توسیع نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شندے اکیلے سارے فیصلے لے رہے ہیں۔ جو کہ قانونی طور پر درست نہیں۔ آئین کے مطابق یہ غیر قانونی حکومت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں