عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں کلین مالیگاؤں مہم کا اہم قدم
گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی عیدالاضحیٰ کے پیش نظر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں کلین مالیگاؤں مہم کی جانب سے مختلف علاقوں کے صفائی انسپکٹروں کے نام اور موبائل نمبر کی تفصیل فراہم کی جارہی ہے- اس کا مقصد یہ ہیکہ بقرعید کے تہوار پر شہریان کو صفائی کروانے اور جانوروں کے فضلات اٹھوانے کے لیے کارپوریشن کے متعلقہ ملازمین سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو- اس لیے شہریان سے درخواست ہے کہ اپنے علاقوں میں صفائی کے لیے کارپوریشن کے متعین کردہ صفائی انسپکٹر سے رابطہ کریں اور گندگی صاف کروانے میں تعاون کریں-
اگر صفائی انسپکٹر سے رابطہ کرنے میں کوئی دشواری پیش آئے یا صفائی کا کام نہ ہو تو کلین مالیگاؤں مہم کے ذمہ داران سے رابطہ کریں-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں