src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آج بلند اقبال نہال احمد کا یوم پیدائش، مریضوں میں پھلوں و دیگر اشیاء کی تقسیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 9 جولائی، 2022

آج بلند اقبال نہال احمد کا یوم پیدائش، مریضوں میں پھلوں و دیگر اشیاء کی تقسیم





آج بلند اقبال نہال احمد کا یوم پیدائش، مریضوں میں پھلوں و دیگر اشیاء کی تقسیم





جنتادل سیکولر کے سابق صدر مرحوم بلند اقبال نہال احمد کا آج یوم پیدائش ہے- بلند اقبال کی سالگرہ پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آج جنتادل سیکولر کے عہدیداران و اراکین نے صدر شان ہند نہال احمد اور جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں شہر کے تین سرکاری اسپتالوں میں مریضوں میں پھلوں و دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کی- تفصیلات کے مطابق جنتادل سیکولر کے عہدیداران و اراکین نے علی اکبر ہاسپٹل، ہارون انصاری ہاسپٹل اور سول ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں میں پھل و دیگر اشیاء کی تقسیم کی- 

اس موقع پر عبدالباقی راشن والا، سید سلیم گیرج والے، ابوشعیب نہالی، عارف حسین پاپا، سلیم گڑبڑ، مسیح اللہ بیسٹ، حنان سرکار، عبدالرحمٰن انصاری، امجد پٹھان، آفتاب عالم(ارجن)، صدرالدین مقادم، خورشید کابل، اسرائیل پاپا، خالد الفرحت، افتخار راشن والے، الطاف ماما، شفیق وائرمین، خالد اقبال، مسلم ڈھانڈے پہلوان، ساجد گائیڈ، ہارون پنڈال وغیرہ حاضر تھے-

مرحوم بلند اقبال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنتادل سیکولر کے ورکروں نے کہا کہ بلند اقبال ایک انقلابی سوچ رکھنے والے لیڈر تھے- انھوں نے نا صرف مالیگاؤں شہر میں جاگنگ ٹریک اور ایمپلائمنٹ سینٹر جیسے تعمیری کام کیے بلکہ کرپشن کے خلاف موثر تحریکیں بھی چلائی- ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بلند اقبال نے شہر عزیز کے لیے جو خواب دیکھے تھے، ہم انکو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے- بدعنوانی کے خلاف بلند اقبال نے جو جنگ چھیڑی تھی، ہم اسے بھی شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جاری رکھیں گے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages