مدھیہ پردیش میں بڑا حادثہ :
دھار میں پل کی ریلنگ توڑ کر بس نرمدا ندی میں گر گئی، 13 ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے. کھرگون اور دھار ضلع کی سرحد پر ایک بس نرمدا ندی میں گر گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اس حادثے میں اب تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نرمدا ندی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ دریا میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 15 لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ یہ حادثہ خل گھاٹ کے سنجے سیٹو میں پیش آیا۔ ایم پی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ ایم پی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ یہ بس مہاراشٹر روڈ ویز کی ہے۔ بس اندور سے پونے جا رہی تھی۔ یہ حادثہ نرمدا ندی کے پل پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دریا کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ بس میں 40 مسافر سوار تھے۔
اس کے ساتھ ہی، واقعہ کے بعد ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پون کمار شرما نے دونوں اضلاع کے کلکٹروں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ حادثہ کھل گھاٹ میں بنے نرمدا پل کا بتایا جا رہا ہے۔ بس اندور سے مہاراشٹر جا رہی تھی۔ پولیس کا ریسکیو جاری ہے ۔ کھرگون کلکٹر کمار پرشوتم اور ایس پی دھرم ویر سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں اندور اور پونے کے لوگ سوار تھے۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جلد پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بس اور اس میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی آر ایف بھیجنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ہلاک شدگان میں زیادہ تر مہاراشٹر کے ساکنین ہیں۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے فون پر بات کی ہےمدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ایکناتھ شندے کو موقع پر جاری راحت اور بچاؤ کے کاموں کے بارے میں معلومات دیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام میتوں کو احترام کے ساتھ مہاراشٹر بھیجا جائے گا۔
ریسکیو شروع ہونے کے بعد بس کو کرین کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ کھرگون، دھار اور اندور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دریا سے دو لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ مسافروں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں